بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

شہبازشریف کا نوازشریف اور مریم کو بغیرمزاحمت گرفتارکرانے کا فیصلہ،اہم لیگی رہنماؤں نے نواز اور مریم کی گرفتاری کو پارٹی کے لئے نیک شگون قرار دیدیا،اجلاس میں حیرت انگیزصورتحال

datetime 10  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور میں بغیر مزاحمت گرفتار کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اہم لیگی رہنماؤں نے نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کو پارٹی کے لئے نیک شگون قرار دیا ہے ۔انتہائی معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنے قریبی اور لیگی رفقاء کے ساتھ نوازشریف کی آمد پر استقبال کے سلسلے میں اہم میٹنگ کی ہے جس میں متعدد سینئر لیگی رہنماؤں نے نوازشریف اور مریم نواز کو فوری گرفتار کرانے کا مشورہ دیا تاکہ پارٹی پر قانون و آئین پر عملدرآمد کرنے کے تاثرات سامنے آئیں۔تاہم متعدد افراد نے شہبازشریف کو مشورہ دیا کہ نوازشریف اور مریم نواز کو جلوس اور ریلی کی صورت میں چند گھنٹے سفر کرنے دیا جائے تو آئندہ الیکشن میں ووٹر اور سپورٹرز پر گہرا اثر پڑے گا اور ہمدردی کا ووٹ پڑنے کا قوی امکان ہے لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے ہمدردی ووٹ کو ٹھکراتے ہوئے آئین و قانون کے پیرائے میں نوازشریف اور مریم کی فوری گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے حمزہ شہباز کو اسلام آباد اور خود لاہور میں رہنے کا پلان بنایا ہے اور لاہور ایئرپورٹ یا اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارکنوں کی جانب سے ممکنہ مزاحمت کو روکنے میں اہم کردارادا کرنے کے ساتھ باپ بیٹی کو فوری قانون کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ظفر ملک

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…