جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

مخدوم فیصل صالح حیات نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

datetime 10  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹھار ہزاری ( آن لائن ) حلقہ پی پی 125اور حلقہ این اے 114میں زبردست جوڑ توڑ جاری سیاسی رہنماء اپنے پرانے تعلقات اور خاندانی اختلافات کا خوب اٹھا رہے ہیں پی پی پی کے امیدوار قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر مخدوم فیصل صالح حیات نے صاحبزادہ نجیب سلطان کے بعد صاحبزادہ غلام میراں اور انکے صاحبزادے ڈاکٹر عابد سلطان کو بھی اپنا ہمنوا بنا لیا

مخدوم فیصل صالح حیات نے گزشتہ روز اپنے پینل کے امیدوار صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ کے ہمراہ انکی رہائشگاہ حق باہو کالونی میں ان سے ملاقات کی اس موقع پر ان کی حامی نول برادری کے سرکردہ افراد اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں صاحبزادہ غلام میراں اور ڈاکٹر عابد سلطان نے دونوں امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے حامیوں اور عقیدت مندوں کو انہیں کامیاب بنانے کی ہدایت کی درایں اثناء یونین کو نسل کوٹ مراد میں چیلہ وصاحبزادہ گروپ کے دو اہم دھڑوں نے اپنی وفا داری بدل لی اس یونین کونسل کے چیئرمین مہر کاشف سربانہ کا تعلق پہلے ہی جبوآنہ گروپ سے ہے اب ان کے مد مقابل بلدیاتی انتخاب لڑنے والے مہر مختار پڑانہ نے بھی مخدوم فیصل صالح اور فیصل حیات جبوآنہ کی حمایت کر دی ہے قبل ازیں اہم مقامی شخصیت مہر غلام عباس پڑانہ بھی دیرینہ تعلق کی بنا پر مخدوم فیصل صالح کے سپورٹر بن چکے ہیں جبکہ فیصل جبوآنہ کی حمایت کیلئے بھی ان پر مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے یہاں ایک اور اہم دھڑے کے محمد اقبال بلوچ نے بھی مذکورہ دونوں امیدواروں کی حمایت کر دی ہے ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…