اسلام آباد (آن لائن) سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانچ سال میں دہشت گردوں پر قابو پایا اب نفرت پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ نواز شریف پانی اہلیہ کو موت کی کشمکش میں چھوڑ کر قوم کے پاس آرہے ہیں۔ ہم پی ٹی ائی والے نہیں ہم اپنے قائد کا استقبال کرنے جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ
وہ اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں اب ان کی صحت بہتر ہے ۔ 2013 ء سے بہتر صورتحال دیکھ رہا ہوں ہم نے نارووال میں تین یونیورسٹیاں بنائی ہیں پانچ سال میں نارووال کی شکل بدل دی ہے انہوں نے کہا کہ نارووال پاکستان میں چاول کی بہترین پیداوار دیتا ہے انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سال میں ہم نے دہشت گردی پر قابو پایا ہے اگلا چیلنج نفرت پر قابو پانا ہے چند مذہبی اور سیاسی طبقے اپنا ووٹ بینک بنانے کیلئے نفرت کو فروغ دے رہے ہیں مجھے لگنے والی گولی ساری زندگی نفرت کی یاد دلاتی رہے گی انہوں نے کہا کہ مذہب نفرت کانام نہیں ہے چند علماء نے اپنے مفادات کیلئے مزہب کو استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس نے ملک سے دہشت گردی ختم کی اسے شاباش ملنی چاہیے ۔ نواز شریف اپنی اہلیہ کو موت کی کشمکش میں چھوڑ کر ملک کی خاطر واپس آرہے ہین ہم پی ٹی آئی والے نہیں ہم اپنے قائد کا استقبال کرنے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کی آمدن میں اضافے کیلئے کام کررہے ہیں۔ 70 سالوں میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی پچھلے پانچ سالوں میں ہوئی ہے۔