لاہور ( این این آئی) پنجاب پولیس میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 10ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، عام انتخابات کے بعد بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کے باعث بھرتی کا عمل
روکا ہوا ہے مگر انتخاباب کے بعد الیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی کا عمل شروع کیا جائے جس کے لئے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کیا جائے گا اور آئی جی پنجاب کی جانب سے بھی بھرتی کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے لئے بھی 3 ہزار اہلکاروں کی بھرتی ہو گی ۔