پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

(ن) لیگ نے نواز ،مریم کی وطن واپسی پر استقبال کیلئے تیاریاں تیز کر دیں ،رکاوٹ ڈالے جانیکی صورت میں کیا، کیاجائیگا؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 10  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی لندن سے وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیلئے تیاریاں تیز کر دیں جبکہ استقبال سے روکے جانے اور راستوں کی بندش کی صورت میں مختلف آپشنز پر بھی غور کیا جارہا ہے ،مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ کارکن پر امن رہ کر اپنے قائد محمد نوازشریف سے اظہار یکجہتی کریں گے اور اس دوران ایک گملا بھی نہیں ٹوٹے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا ۔ جس میں خواجہ سعد رفیق ،سردار ایاز صادق، حمزہ شہباز، مشاہد حسین سید، رانا محمد اقبال، رانا ثنا اللہ خان، انجینئر خرم دستگیر ، طلال چوہدری، پرویز ملک،بلال یاسین ،خواجہ محمد حسان، مہر اشتیاق سمیت صوبائی صدور،ٹکٹ ہولڈرزاورڈویژنل سطح کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں رہنماؤں اور عہدیداروں کو پارٹی قائد محمد نوازشریف سے اظہار یکجہتی او ران کے استقبال کیلئے کارکنوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے لائحہ عمل دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوازشریف کی وطن واپسی پر استقبال سے روکے جانے اور راستوں کی بندش کی صورت میں مختلف آپشنز زیر غور آئے ۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) پر امن رہ کر اپنے قائد کا استقبال کرے گی اس لئے کارکنوں کے راستے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کی جائے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ (ن )لیگ کا کارکن بہت آرگنائزڈہے اوروہ پرامن طورپر اپنے لیڈر کا استقبال کرے گا۔کارکن کو واضح ہدایت ہے کہ وہ کسی صورت بھی اشتعال میں نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کروڑوں دلوں کی دھڑکن اور قوم کے لیڈر ہیں ان کی محبت کو دلوں سے نہیں نکالاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کئی دہائیوں تک پاکستان کی خدمت کی ہے اور وہ پاکستانی عوام کے لئے وطن واپس آرہے ہیں ۔نوازشریف نے دلیرانہ فیصلہ کیا ہے اب رہنماؤں ، عہدیداروں اور کارکنوں کا فرض ہے کہ نوازشریف کے استقبال کیلئے ہر صورت لاکھوں کی تعداد میں ائیر پورٹ پہنچیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…