جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر احتجاج ،پولیس نے مسلم لیگ برطانیہ کے صدر ناصر بٹ کو گرفتار کرلیا، حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی،افسوسناک صورتحال

datetime 10  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)لندن میں واقع ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان ہاتھاپائی اور نعرے بازی کا واقعہ پیش آیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے حامیوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے حامیوں نے تحریک انصاف کے خلاف اور نواز شریف کے حق میں مظاہرہ کیااور عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی واقعہ کے بعد

پولیس نے مسلم لیگ برطانیہ کے صدر ناصر بٹ اور تحریک انصاف کے دو کارکنوں کو حراست میں لے لیا ٗیاد رہے کہ اتوار کو بھی ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مشتعل افراد نے مظاہرہ کیا تھا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے گھر میں داخلے کے وقت احتجاج کیا گیا جبکہ ان کے صاحبزادے حسین نواز کے فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی بھی کوشش کی گئی۔مظاہرین کی طرف سے حسین نواز کے گھر کا دروازہ توڑنے کی کوشش کے بعد پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو منتشر کیا۔خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور جرمانہ، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 سال قید اور جرمانہ اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک برس قید کی سزائیں سنائی ہیں اس سلسلے میں کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے تاہم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی لندن میں موجودگی کی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔نواز شریف اور مریم نواز جمعہ 13 جولائی کو لاہور واپس آئیں گے جس کے بعد نیب نے ان دونوں کو ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔بتایاجارہاہے کہ ناصر بٹ مظاہرے کے دوران برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس کی وجہ سے ان کو حراست میں لے لیاگیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…