پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

بے نظیر بھٹو قتل کیس کا ملزم رفاقت حسین کوٹ لکھپت جیل سے پراسرار طور پر غائب، ملزم اب کہاں اور کس کے قبضے میں ہے؟سنسنی خیز انکشافات

datetime 10  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)نجی ٹی وی کے مطابق بے نظیر قتل کیس کے مبینہ ملزم رفاقت حسین کے والد نے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کا بیٹا کوٹ لکھپت جیل سے لاپتہ ہوگیا ہے، عدالت نے ہمارے بیٹے کو بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بری کردیا تھا لیکن وہ اب تک جیل میں نظر بند تھا، جیل انتظامیہ نے ہمیں بلایا اور کہا کہ ہم نے ملزم کو رہا کردیا ہے تاہم ہمیں بتایا نہیں جارہا کہ ہمارا بیٹا کہاں ہے۔ دوسری جانب جیل حکام کا کہنا ہے

کہ ہم نے ملزم رفاقت حسین کو رہا کر دیا تھا اور سی ٹی ڈی کے اہلکار اسے دوبارہ گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان نے رفاقت حسین کے والد صابر حسین کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے اور آر پی او سی ٹی ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 جولائی کو جواب طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ملزم رفاقت حسین کو انسداد دہشت گردی عدالت نے اگست 2017 میں بری کردیا تھا تاہم وہ اب تک نظر بند تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…