ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان نے حکومت میں آنے کے بعدایسا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا جس سے پاکستان کی کل آمدنی کے برابر آمدن ہوگی،حیرت انگیز انکشافات

datetime 10  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشام (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 25 جولائی چوروں کو شکست دے کر ہم نے ملک کی تقدیر بدلنی ہے ٗ25 جولائی کو عوام تحریک انصاف کے امیدوار کو نہیں نظریے کو ووٹ دیں ٗ(ن) لیگ والے ایسے تیاری کررہے ہیں جیسے باپ بیٹی ورلڈکپ جیت کرآرہے ہیں ٗآج بھی کہتا ہوں زر داری اور نوازشریف ملے ہوئے ہیں ۔بشام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام نے اس بار

تحریک انصاف کے امیدوار کو نہیں بلکہ نظریے کو ووٹ ڈالنا ہے اور پیسہ بنانے کی سوچ رکھنے والوں کو شکست دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ میں پیشگوئی کرتا ہوں کہ آپ کے علاقوں میں خوشحالی آنے والی ہے اور میں یقین دلاتا ہوں کہ یہاں کے لوگوں کو نوکری کے لیے باہر نہیں جانا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ سوات ایکسپریس وے کی تعمیر کے باہر ملکی اور غیر ملکی سیاح یہاں آئیں گے اور ہر سال سیاحت کے لیے 4 نئے ریزوٹ شروع کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاحت ایسی چیز ہے کہ سوئزرلینڈ کی سیاحت کی آمدنی پاکستان کی کل آمدنی کے برابر ہے جبکہ پاکستان کی خوبصورتی کے مقابلے میں سوئزرلینڈ کچھ نہیں ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ حکومت میں آنے کے بعد سب سے پہلے سیاحت کے فروغ پر کام کریں گے اور اس شعبے میں لوگوں کو سب سے پہلے نوکری ملے گی۔کوئلے کی کانوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انتخابات جیت کر اس معاملے پر بھی کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے ہائیڈل میں صوبے سے 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی صرف 4 روپے فی یونٹ پر ہوتی ہے اور مستقبل میں اس علاقے میں بھی اس منصوبے کو جاری رکھیں گے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے مستقبل کو تبدیل کرنا ہے،

قوم کا بچہ بچہ مقروض ہوچکا ہے، امید ہے عوام 25 جولائی کو بلے پر مہر لگا کر ملک کی تقدیر بدلیں گے۔اس موقع پر انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے وہ دونوں جمعہ کو دھوم دھام سے لاہور آرہے ہیں لیکن کس منہ سے نواز شریف اور مریم نواز لاہور آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی وکٹیں ایک گیند سے لینے کا انتظار کررہا ہوں اور آج بھی اس بات پر قائم ہوں کہ

یہ دونوں ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ چوروں کے گاڈ فادر نواز شریف اور آصف زرداری آپس میں ملے ہوئے ہیں، یہ مشکل میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں، نواز شریف دھاندلی میں پھنسے تو آصف زرداری نے ان کی مدد کی۔عمران خان نے کہاکہ زرداری پر بھی اب بڑا منی لانڈرنگ کا کیس کھل گیا ہے، میں تو بہت دیر سے انتظار کررہا ہوں

ایک گیند سے زرداری اور نواز کی وکٹیں لوں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والے نوازشریف اور مریم نواز کے استقبال کی تیاری ایسے کررہے ہیں جیسے باپ بیٹی ورلڈکپ جیت کرآرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ باپ بیٹی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ان کے راستے میں کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں جانے کے بجائے ڈاکو اسمبلیوں میں جاتے ہیں، ملک کو نقصان پہنچانے والے دندناتے پھررہے ہیں تو چھوٹے چوروں کو جیلوں میں کیوں رکھا ہے۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…