ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

جتنی زیادہ وضاحتیں آئیں گی، لوگ اتنے زیادہ ایکسپوز ہو جائیں گے، پاکستان میں گزشتہ 70 سال سے جاری لڑائی اب اپنے اختتام تک پہنچنے کے قریب ہے ،مریم نواز نے اعلان جنگ کردیا

datetime 10  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جتنی زیادہ وضاحتیں آئیں گی، لوگ اتنے زیادہ ایکسپوز ہو جائیں گے، پاکستان میں گزشتہ 70 سال سے جاری لڑائی اب اپنے اختتام تک پہنچنے کے قریب ہے ،مریم نواز نے اعلان جنگ کردیا لندن(این این آئی) سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہےکہ پاکستان میں گزشتہ 70 سال سے جاری لڑائی اب اپنے اختتام تک پہنچنے کے قریب ہے ٗ

ہمارے ارادے متزلزل نہیں ہونگے۔ میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہمخالفین نے دباؤ کے تمام حربے استعمال کر لیے ٗنواز شریف کو عوام سے دور رکھنا ایک سطحی سوچ ہے، مخالفین جو حاصل کرنا چاہتے ہیں، نتائج اس کے برعکس آ رہے ہیں کیونکہ عوام کو پتہ ہے کہ اصل حقیقت کیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ ستر برس سے جو لڑائی جاری تھی، اب اس کے اختتام کا وقت آ گیا ہے۔ اب یہ 70ء اور 80ء کی دہائی کا ماحول نہیں ہے جس میں سب کو اپنی مرضی سے چلایا جاتا تھا ٗجتنی زیادہ وضاحتیں آئیں گی، لوگ اتنے زیادہ ایکسپوز ہو جائیں گے، گرفتاری جیسے ہتھکنڈوں سے (ن )لیگ کے ارادے متزلزل نہیں ہوں گے، سازش کے منصوبہ سازوں کو پتہ ہے کہ نواز شریف کو سب سے بڑی عوامی حمایت حاصل ہے، وہ عوامی طاقت سے وقت کا رخ موڑ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری واپسی کے بارے میں اللہ بہتر جانتا ہے، ہم بھاگنے کیلئے نہیں بلکہ پاکستان گرفتاری دینے جا رہے ہیں ٗہم ایئرپورٹ سے باہر جائیں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…