بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لوگوں سے بھری پوری مارکیٹ ہی اڑا دی گئی ہمسایہ ملک میں بڑا دہشتگرد حملہ، لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

datetime 10  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جلال آباد(نیوز ڈیسک)افغان صوبہ ننگر ہار کے ضلع جلال آباد میں ایک خود کش حملہ میں 15افراد جاں بحق جب کہ 7افراد زخمی ہو گئے،علاقے میں موجود دکانوں اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، اب تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان صوبہ ننگر ہار کے ضلع جلال آباد میں ایک خود کش حملہ میں 15افراد جاں بحق جب کہ 7افراد زخمی ہو گئے جس کی وجہ سے علاقے میں افراتفری کا سا سماں پیدا ہوگیا۔

دھماکے کی شدت کی وجہ سے علاقے میں موجود دکانوں اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچاہے۔ لیکن اب تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے اس حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ فوری طور پر ریسکیو کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ حملے میں زخمی ہو نے والوں میں کچھ زخمی تشویشناک حالت میں ہیں۔ انہوں نے اس قبل پٹرول پمپ کو آگ لگنے کی خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایساکوئی واقعہ نہیں ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…