جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی عمران خان نے بھی دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 10  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشام (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 25جولائی کو 2 گاڈ فادر نواز شریف اور زرداری سے قوم کو نجات ملے گی، ایک گیند سے نواز اور زرداریکی وکٹیں لینے کا انتظار کررہا ہوں، نواز شریف اور ان کی بیٹی بڑے دھوم دھام سے لاہور آرہے ہیں، لوگ ایسی تیاری کر رہے ہیں کہ جیسے وہ ورلڈ کپ جیت کر آرہے ہیں، یہ تو چوری کے معاملے میں واپس آرہے ہیں ،

نواز شریف امیر مقام کو ٹھیکے دیتے ہیں،ہم نے امیر مقام اور اس کے امیدواروں کو شکست دینی ہے، یہ سیاست میں اپنے آپ کو بنانے آتے ہیں،سب سے زیادہ روزگار نوجوانوں کو ٹورازم میں ملے گا۔منگل کو بشام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ امید ہے 25جولائی کو آپ بلے پر مہر لگائیں گے، 25جولائی کو ہم مخالفین کو شکست دیں گے،جمعہ کو نواز شریف اور ان کی بیٹی بڑے دھوم دھام سے لاہور آرہے ہیں، لوگ ایسی تیاری کر رہے ہیں کہ جیسے وہ ورلڈ کپ جیت کر آرہے ہیں، جب میں ورلڈ کپ جیت کر پاکستان آیا تو 5میل تک لوگ کھڑے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا استقبال کر رہے تھے، یہ تو چوری کے معاملے میں واپس آرہے ہیں ایک بوگس قطری خط کے علاوہ کوئی اور ثبوت نہ دیکھ سکے، جھوٹ بولتے رہے، نواز شریف امیر مقام کو ٹھیکے دیتے ہیں، اگر یہ لوگوں کو دھوکہ دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ جیلوں میں بیٹھے ہیں، ان کی چوری ان سے کم ہے، باپ اور بیٹی کو کامیاب ہونے نہیں دوں گا، میں ان کے راستے میں کھڑا ہوں، آج ملک کا ہر بچہ مقروض ہے، ملک سے جو پیسہ چوری کیا گیا یہ اس کے ذمہ نہیں ہیں، پانامہ کا جو انکشاف ہے یہ اسٹیبلشمنٹ نے کیا تھا؟ ہم نے دو سال عدالتوں میں چکر لگائے، 25جولائی کو پاکستان کی تقدیر بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو 2 گاڈ فادر نواز شریف اور زرداری

سے قوم کو نجات ملے گی، جب نواز شریف دھاندلی میں پھنسا تو اس کی مدد زرداری نے کی، میں ایک گیند سے تم دونوں کی وکٹیں لینے کا انتظار کررہا ہوں، میں پچھلے سال پورے کے پی کے علاقوں میں گھوما ہوں، آپ کے علاقوں میں خوشحالی آنے والی ہے، ٹورازم اتنا پھیل سکتا ہے کہ لوگوں کو نوکریوں کیلئے باہر نہیں جانا پڑے گایہاں ٹورسٹ انڈسٹری پیدا ہو گی، سوئٹزرلینڈ ان علاقوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا، سب سے زیادہ روزگار نوجوانوں کو ٹورازم میں ملے گا، جن علاقوں میں بجلی نکلے گی ان علاقوں کے لوگوں کو بجلی ملنا ضروری ہے، ہم نے نظریہ کو ووٹ ڈالنا ہے، ہم نے امیر مقام اور اس کے امیدواروں کو شکست دینی ہے، یہ سیاست میں اپنے آپ کو بنانے آتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…