اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ جنرل فیض اور ان کا ڈیپارٹمنٹ پاکستان کی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال میں وہ کردار ادا کر رہا ہے جس کے بارے میں عام آدمی سوچ بھی نہیں سکتا۔میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستان کے اعلیٰ ترین حساس ادارے آئی ایس آئی کے نمبر 2اور کائونٹر انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جنرل فیض کے
حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کا کہنا تھا کہ ہم جب یہ کہتے ہیں کہ ہم نے کئی دہشتگرد حملے ناکام بنائے تو یہ جنرل فیض اور ان کا ڈیپارٹمنٹ ہی ہے جس کی وجہ سے ہم یہ بات کہنے کے قابل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی پاکستان کی سلامتی کے کئی ایسے محاذ ہیں جہاں جنرل فیض اور ان کی ٹیم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح وطن عزیز کے دفاع میں کھڑی ہے۔ جنرل فیض اور ان کے ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی جا سکتی کیونکہ اس میں کئی سٹیٹ سیکرٹس کا معاملہ آجاتا ہے تاہم میڈیا کو یہ بتایا جا سکتا ہے کہ جنرل فیض کا الیکشن کے حوالے سے کوئی کردار نہیں ۔ ہم جب یہ کہتے ہیں کہ ہم نے کئی دہشتگرد حملے ناکام بنائے تو یہ جنرل فیض اور ان کا ڈیپارٹمنٹ ہی ہے جس کی وجہ سے ہم یہ بات کہنے کے قابل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی پاکستان کی سلامتی کے کئی ایسے محاذ ہیں جہاں جنرل فیض اور ان کی ٹیم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح وطن عزیز کے دفاع میں کھڑی ہے۔ جنرل فیض اور ان کے ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی جا سکتی کیونکہ اس میں کئی سٹیٹ سیکرٹس کا معاملہ آجاتا ہےپاکستان کی سلامتی میں جنرل فیض اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور کسی دن جنرل فیض اور ان کے ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے آپ کو بتایا جائے گا۔اس حوالے سے کسی دن خصوصی طورپر میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔