کرپشن پر سزا پانے والے شخص کے استقبال کی تیاریاں کرکے مہذب دنیا کو کیا پیغام دیا جارہا ہے؟ لاہور میں اہم سیاسی شخصیت نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

9  جولائی  2018

لاہور(نیوز ڈیسک) نامور سیاسی شخصیت میاں اخلاق گڈو نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اورانتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔اس سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبد العلیم خان ، حلقہ این اے 127سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ ، اعجاز احمد ڈیال سمیت کارکنوں کی کثیر نے شرکت کی ۔ عبد العلیم خان نے میاں اخلاق گڈو اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی پرچم پہنا کر خوش آمدید کہا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبد العلیم خان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جدوجہد کے نتیجے میں عوام کو اپنے حقوق کا شعور ملا ہے اور اب عوام باریاں لینے والوں کو دوبارہ نہیں آزمائیں گے۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں ہر شخص قانون کے آگے جوابدہ ہوگا اور کسی کو بھی کرپشن کی اجازت نہیں ہو گی ۔ یہاں یہ روایت رہی ہے کہ حکومت میں بیٹھ کر کرپشن کے ذریعے تجوریاں بھری جاتی ہیں اور پھر منی لانڈنگ کے ذریعے لندن میں فلیٹس خرید لئے جاتے ہیں ۔ لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے اور اسی ذات نے پوری قوم کو حکمرانوں کا انجام دکھا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب سارے چوروں کا احتساب ہوگا اور ان سے قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی وصول کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی ،تمام سرکاری ہسپتالوں کو شوکت خانم کی طرز پر بنائیں گے ،معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے یکساں پالیسی کا نفاذ کیا جائے گا۔ جمشید اقبال چیمہ نے میاں اخلاق گڈو کی شمولیت اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عدالتی فیصلے کی اپنی مرضی کی تشریح کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے ۔ کرپشن پر سزا پانے والے شخص کے استقبال کی تیاریاں کرکے مہذب دنیا کو کیا پیغام دیا جارہا ہے ۔ میاں اخلاق گڈو نے کہا کہ عمران خان کے قافلے میں شامل ہونے پر فخر ہے اور پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ساتھیوں سے کہہ دیا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر نا ہے اور اس تقریب سے ہی پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کا آغاز ہو گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…