لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے اعلیٰ حکام نے جمعہ 13 جولائی کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی لاہور آمد کے موقع پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سر جوڑ لیے ہیں، سکیورٹی کے لیے روٹ کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، ایک حصہ ائیرپورٹ دوسرا کینٹ سے جاتی امرا تک ہو گا، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اڑھائی ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، لیگی کارکنوں
کو ائیرپورٹ کے باہر جمع ہونے کی اجازت ہو گی، امن و امان خراب کرنے والے افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، نفری میں اینٹی رائٹ فورس، پٹرولنگ ، ایلیٹ فورس کے اہلکار شامل ہوں گے، پولیس حکام نے شہر کے چوبیس مقامات کو حساس قرار دے دیا ہے۔واضح رہے کہ پولیس نے ن لیگی اہم شخصیات سمیت تشد د پسند کارکنان کی فہرست بھی تیار کر لی ہیں۔