ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

شریف خاندان کے ایون فیلڈ فلیٹس پر حملہ، دروازہ توڑنے کی کوشش،لندن پولیس کادھماکہ خیز اعلان ، تحریک انصاف لندن کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن میں واقع ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مشتعل افراد نے مظاہرہ کیا اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے گھر میں داخلے کے وقت احتجاج کیا گیا ٗ ان کے صاحبزادے حسین نواز کے فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی بھی کوشش ٗمسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما اعجاز گل پر ٹرالی بھی پھینکی گئی ٗاس دور ان ن لیگ کے مقامی رہنماؤں نے مداخلت کرکے مظاہرین کو روکا اور حسین نواز بھی گھر سے باہر نکل آئے۔

مظاہرین کی طرف سے حسین نواز کے گھر کا دروازہ توڑنے کی کوشش کے بعد پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی ٗپولیس نے مظاہرین کو منتشر کیا اور ان کی گاڑیوں کی تلاشی بھی لی گئی ٗبرطانوی پولیس کے مطابق ابھی تک مظاہرہ کرنے اور دروازہ توڑنے کی کوشش کرنے والے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ نجی ملکیت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب پی ٹی آئی برطانیہ نے حسین نواز کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ترجمان پی ٹی آئی برطانیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے حسین نواز کے گھر پر حملے میں کوئی صداقت نہیں، اس حملے یا مظاہرے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ حسین نواز کے گھر پر حملے کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ترجمان پی ٹی آئی برطانیہ کا کہنا تھا کہ کارکنان کو نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر جانے یا کسی مظاہرے سے منع کر رکھا ہے، عوام نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرے کرنے میں وقت ضائع مت کریں بلکہ عام انتخابات میں اپنا کردار ادا کریں اور ووٹ کے ذریعے تبدیلی لیکر آئیں۔بعدازاں بڑی تعداد میں مظاہرین نے نواز شریف کے خلاف احتجاج کیا اور ان کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے پاکستان تحریک انصاف کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔

چند افراد نے لاتیں مار کر حسین نواز کے فلیٹ کا عقبی دروازہ بھی توڑنے کی کوشش کی۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال جبکہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا۔دوسری جانب ایون فیلڈ ریفرنس میں ہی نامزد نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو احتساب عدالت اشتہاری قرار دے کر ان کا کیس الگ کرچکی ہے

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…