جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آصف علی زرداری کے گھر اور شوگر ملز پر سیکورٹی مقاصد کیلئے کتنی بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات تھے؟ حیرت انگیز انکشاف، سپریم کورٹ کی ہدایت پرفوراً واپس بلالیاگیا

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب شاہ(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے گھر اور شوگر ملز پر سیکیورٹی مقاصد کیلئے تعینات 150 سے زائد پولیس اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا۔ شہید بینظیر آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) رائی اعجاز احمد نے تصدیق کی کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر اضلاع کے مختلف علاقوں میں آصف علی زرداری کے اثاثوں پر تعینات پولیس افسران کو تھانے رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ملک بھر میں سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات کی سیکیورٹی پر تعینات مجموعی طور پر 12 ہزار 600 پولیس اہلکاروں کو واپس بلانے کا حکم دیا تھا۔رواں برس اپریل میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں رپورٹ جمع کرائی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا عدالتی حکم پر پنجاب میں 4 ہزار 610، سندھ میں 5 ہزار 5، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار، بلوچستان میں 829 اور اسلام آباد میں 246 پولیس اہلکاروں کو واپس تھانے بلا لیا گیا۔ایس ایس پی اعجاز احمد نے کہا واپس نہ آنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی تاہم سابق صدر کی حیثیت سے زرداری ہاؤس کی منظور شدہ سیکیورٹی برقرار رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ شخصیات اور اداروں کے لیے اضافی یا غیر منظور شدہ پولیس اہلکاروں کو سیکیورٹی کے فرائض سے ہٹا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے تاہم پولیس اہلکاروں کو نواب شاہ کے مختلف حصوں میں تعینات کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جس کو سیکیورٹی درکار ہے وہ درخواست جمع کرانے کا پابند ہوگا تاہم درخواست پر حتمی فیصلہ ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی اور متعلقہ ادارے میرٹ کی بنیاد پر لیں گے اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ زرداری ہاؤس پر تعینات 36 پولیس اہلکاروں کو بھی واپس بلالیا گیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…