لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے لندن میں ایوین فیلڈ ہاؤس جہاں گزشتہ دن تحریک انصاف کے ایک رکن کو دھکے دیے گئے تھے، اس کے ردعمل میں تحریک انصاف کے حامی لوگ گھر کے باہر نعرے لگا رہے ہیں اور ان پر اوپر سے انڈے پھینکے جا رہے ہیں،
تحریک انصاف کے حامی نعرے لگا رہے ہیں کہ گلی گلی میں شور ہے، نواز شریف چور ہے، تحریک انصاف کے حامی شریف خاندان کو مختلف القابات سے نواز رہے ہیں، اس موقع پر ایک شخص نے کہا کہ یہ انڈیا سے آیا ہے اور اس نے ہمارے ملک میں چوری کی ہے اور اب ہمارے بچوں پر یہ اوپر سے انڈے پھینک رہا ہے، نیچے کھڑے ہو کر لوگوں نے گندے انڈے اور چور چور کے نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر مظاہرین میں سے ایک نے اس کارکن سے پوچھا جس کو دھکے دیے گئے تھے کہ آپ کے ساتھ یہاں کیا ہوا تھا تو اس نے کہا کہ احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد ثابت ہو گیا کہ یہ چور ہیں اور ہم نے یہاں چور چور کے نعرے لگائے جس پر مسلم لیگ (ن) کے غنڈوں نے ہمیں دھکے دیے۔ اس موقع پر لوگوں نے نعرے لگائے کہ گلی گلی میں شور ہے نواز شریف چور ہیں اور مزید نعرہ لگایا کہ مریم کے پاپا چور ہیں۔ اس تمام صورتحال میں شریف خاندان کا باہر نکالنا بھی محال ہو چکا ہے۔ میاں نواز شریف کے لندن میں ایوین فیلڈ ہاؤس جہاں گزشتہ دن تحریک انصاف کے ایک رکن کو دھکے دیے گئے تھے، اس کے ردعمل میں تحریک انصاف کے حامی لوگ گھر کے باہر نعرے لگا رہے ہیں اور ان پر اوپر سے انڈے پھینکے جا رہے ہیں، تحریک انصاف کے حامی نعرے لگا رہے ہیں کہ گلی گلی میں شور ہے، نواز شریف چور ہے، تحریک انصاف کے حامی شریف خاندان کو مختلف القابات سے نواز رہے ہیں