ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

نیب نے نواز شریف ،مریم نواز کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے کیلئے ابتدائی حکمت عملی تیار کرلی ،دو ٹیمیں تیار،ہنگامی صورتحال سے بچنے کیلئے خاص منصوبہ بھی تیار کرلیاگیا

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب )نے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیرا عظم محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے کیلئے ابتدائی حکمت عملی تیار کرلی ،نیب لاہور کی 2 ٹیمیں اسلام آباد جبکہ 2 لاہور ایئر پورٹ پر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب ہیڈکوارٹر لاہور میں اہم اجلاس ہوا

جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لیے 4 ٹیمیں تشکیل دینے پر غور کیا گیا، نیب کی 2 ٹیمیں اسلام آباد جبکہ 2 لاہور ایئر پورٹ پر تعینات کرنے پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ایک ٹیم میں 6 سے 7 نیب کے اہلکار ہوں گے جبکہ پولیس کی مدد الگ ہوگی، نیب ٹیم میں ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے کے افسران سمیت نیب آئی اینڈ ایس کے اہلکار بھی شامل کیے جائیں گے۔ مشاورت کے دوران نواز شریف اور مریم نواز شریف کی متوقع لاہور آمد پر انہیں ایئرپورٹ پر گرفتار کرنے کے بعد حج ٹرمینل سے باہر لانے پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ ہونے کے بعد انہیں اسلام آباد منتقل کرنے کے انتظامات پر بھی غور کیا گیا جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے اور سکیورٹی کے پیش نظر بکتر بند گاڑی کا بھی انتظام کیا جائے گا، نوازشریف اور مریم نواز کو گرفتار کرنے کے بعد نیب لاہور کی حوالات منتقل کرنے اور بعد ازاں انہیں جیل منتقل کرنے کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔  قومی احتساب بیورو (نیب )نے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیرا عظم محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے کیلئے ابتدائی حکمت عملی تیار کرلی ،نیب لاہور کی 2 ٹیمیں اسلام آباد جبکہ 2 لاہور ایئر پورٹ پر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب ہیڈکوارٹر لاہور میں اہم اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لیے 4 ٹیمیں تشکیل دینے پر غور کیا گیا، نیب کی 2 ٹیمیں اسلام آباد جبکہ 2 لاہور ایئر پورٹ پر تعینات کرنے پر مشاورت کی گئی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…