اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نوازشریف کا نام ہٹانے کیلئے درخواست پرالیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنرسردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔عوامی تحریک کے مخدوم نیاز انقلابی اور خرم نواز گنڈاپور الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ نوازشریف سزا یافتہ ہیں،ایسے شخص کے نام پرووٹ نہیں مانگا جا سکتا۔
ممبر کے پی نے کہا کہ اب آپ کی درخواست ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ نواز شریف کا نام استعمال نہ ہو؟،الیکشن کمیشن نے کہا کہ فیصلہ آپ کے حق میں دیں تو دوبارہ بیلٹ پیپرچھاپے جائیں گے ۔آفس سیکرٹری( ن) لیگ نے کہاکہ میں ن لیگ کا آفس سیکرٹری ہوں،نوٹس آفس میں موصول ہوئے،مجھے موصول ہونے والے نوٹس جاتی امرا بھجوا دیے گئے ہیں، آفس سیکرٹری نے کہا کہ راجہ ظفر الحق کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا چکے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئندہ سماعت پر دلائل سننے اور آرڈر دینے کے احکامات جاری کریں گے۔