پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنائیں گے پانچ سال میں 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں، جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا اعلان، عمران خان نے پی ٹی آئی کا انتخابی منشور پیش کر دیا

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو مدینہ منورہ کی اسلامی ریاست کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے، پانچ سال میں 50 لاکھ گھر ، ،سیاحت کو فروغ، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے ، ایک کروڑ نوکریاںپیدا کرنے کا وعدہ ، عمران خان نے تحریک انصاف کا انتخابی منشور پیش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف کا انتخابی منشور پیش کر دیا ہے۔ انتخابی منشور پیش کرتے

ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ فلاحی ریاست کا نمونہ مدینہ کی ریاست ہے،سب سے بڑا چیلنج پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا ہے،اصولوں سے پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے ،پانچ سال میں 50 لاکھ گھر بنائیں گے،گھر بنانے کیلئے باہر سے بلڈرز کی خدمات لی جائیں گی ،اس وقت ایک سے ڈیڑھ کروڑ گھروں کی پاکستان میں کمی ہے۔ ہمیں پاکستان میں ایک کروڑ نوکریاں پیدا کرنی ہیں،جب تک فلاحی ریاست نہیں ہوگی تواستحکام نہیں آئےگا،کرپشن کےخلاف ہماری جدوجہد 22 سال کی ہے،جس طرح ہم حکومتیں چلارہے ہیں اسے یکسر تبدیل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سب سے کم انویسٹمنٹ سے ٹورازم ڈبل ہوسکتی ہے،پاکستان میں سیاحت کے بہت زیادہ مقامات ہیں،ہم نے چار نئی ٹورازم کی لوکیشن تلاش کی ہیں،بیروزگاری کے خاتمے کے لئے بھی سکیم لے کر آئے ہیں،قوم کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کریں گے ،ایسا کرنے سے عوام میں اعتماد بڑھے گا جبکہ گورنمنٹ ہسپتالوں کو ٹھیک کریں گے،لوکل گورنمنٹ سسٹم کو بھی بہتر بنائیں گے۔خیبر پختونخوا میں 300 چھوٹے چھوٹے ہائیڈل پاور سٹیشن بناچکے ہیں جبکہ پاکستان میں پیسہ اکٹھا کرنا بھی ایک بہت بڑا چیلنج ہے،انٹرنیشنل ٹریڈ بڑھائیں گے اور آئی ٹی کو بہتر بنائیں گے،جب تک ایف بی آر میں اصلاحات نہیں ہونگی پیسہ اکٹھا نہیں ہوگا،لائیو سٹاک کے معاملات میں بہتری لانا ہوگی اور ہمیں اپنے اخراجات کم کرنا ہونگے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں اداروں کو کمزور کیا گیا،ملکی برآمدات میں کمی ہورہی ہے،برآمدات اورروپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے،پاکستان میں ریونیو اکٹھا کرنے کا نظام ہی نہیں ہے،ناکام پالیسیوں کی وجہ سے اکثریت غریب ہورہی ہے اور اقلیت امیر،گزشتہ 10 سالوں میں قرضے بہت بڑھے،سماجی انصاف اور اصول ترقی کی بنیاد بنتے ہیں۔ان کا کہنا تھا ک کہ آنے والی حکومت کیلئے معیشت بہت بڑا چیلنج ہوگا ،قانون سب کیلئے ایک ہونا چاہیے، سب کو انصاف ملنا چاہیے،کرپشن کرنے کیلئے ادارے تباہ کیے گئے جبکہ گورننس سسٹم میں تبدیلی سے ہم جدت لاسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…