بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مردان کی ننھی اسما کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے درندے کا عبرتناک انجام،عدالت نے سخت ترین سزا سنا دی

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مردان میں زیادتی کے بعد 4 سالہ اسما کو قتل کرنے والے مجرم محمد نبی کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق مردان کے گاوں گوجر گڑھی کے علاقے جندر پار کی 4 سالہ بچی اسما کی لاش 15 جنوری کو گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی، جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوئی تھی کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

بعدازاں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بچی کے قتل کا ازخود نوٹس لیا تھا۔دوسری جانب بچی کے قتل کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے 145 افراد کے ڈی این اے کے نمونے پنجاب فرانزک لیب بھیجے اور بچی کا ڈی این اے میچ ہونے کے بعد مجرم محمد نبی کو گرفتار کرکے 7 فروری کو اسے میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا۔اس موقع پر آر پی او مردان نے بتایا تھا کہ 15 سالہ محمد نبی مقتولہ کا قریبی رشتہ دار اور ایک ریسٹورنٹ میں کام کرتا تھا۔ آر پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید نے ملزم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ محمد نبی نامی ایک 15سالہ لڑکا ہے، جو ریسٹورنٹ پر کام کرتا ہے۔ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کے ایک ساتھی نے بھی اسما کے قتل کا اعتراف جرم کیا۔ آر پی او مردان نے بتایا کہ ملزم نے بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر قتل کیا۔ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن بچی نے چیخیں مارنا شروع کر دی۔جس کے بعد ملزم نے پکڑے جانے کے ڈر سے بچی کو قتل کر دیا۔اسما زیادتی کیس حل ہونے اور ملزم کی گرفتاری پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بھی خیبرپختونخواہ پولیس کی تعریف کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…