جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کی لندن رہائش گاہ ایون فیلڈ کے باہر پاکستانیوںنے تاریخ رقم کر دی شدید احتجاج، ’’مریم کے پاپا چورہیں ‘‘کے نعرے، عورتیں اور بچے بھی مظاہرہ میں شامل

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں موجود پاکستانیوں کا شریف خاندان کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر احتجاج، چور چور کے نعرے ، احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شامل ۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں موجود پاکستانیوں نے شریف خاندان کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر احتجاج کیا ہے۔ احتجاج میں عورتوں اور بچوں نے بھی شرکت کی ہے۔ احتجاجی مظاہرین شریف خاندان

کی رہائش گاہ کے باہر ہر ’’گلی گلی میں شور ہے ’’نواز شریف چور ہے‘‘ مریم کے پاپا چور ہیں‘‘ جیسے نعرےلگاتے رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکی ہے۔ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہراحتجاج کرنیوالوں کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ شریف خاندان کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر احتجاج کرنے پر ہمارے اوپر انڈے برسائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور ان کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز اس وقت لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں مقیم ہیں ۔ نواز شریف اور مریم نواز کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن گئے تھے اور ان کی غیر موجودگی میں احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مجرم قرار دیا تھا اور سزا سنائی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے نیب حکام کو سیاسی پاور شو کے بعد راولپنڈی میں گرفتاری دیدی ہے اور آج صبح ان کو احتساب عدالت میں پیش کئے جانے کے بعد اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ مریم نواز نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف اور اپنی واپسی کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا ہے ۔ نواز شریف اور مریم نواز جمعہ کے روز لاہور ائیرپورٹ پر اتحاد ائیرویز کی پرواز کے ذریعے لندن سے پاکستان پہنچیں گے ۔ دوسری جانب ن لیگ نے اپنے قائد اور ان کی صاحبزادی کے استقبال کی تیاریاں کو ملک بھر سے کارکنوں کو لاہور ائیرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…