عمران خان نے مفتی عبدالقوی کو پی ٹی آئی کا دینی مشیر مقرر کردیا ساتھ ہی حکومت سنبھالتے ہی کس عہدے کی پیش کش کر دی؟ ایسی خبر آگئی کہ جان کر تحریک انصاف والوں کو بھی یقین نہیں آئیگا

9  جولائی  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مفتی عبدالقوی کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات، چیئرمین تحریک انصاف نے مذہبی سکالر اور قندیل بلوچ کے کیس میں نامزد ملزم مفتی عبد القوی کو مشیر دینی امور مقرر کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے بعد مفتی عبدالقوی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی خواہش پر بنی گالہ میں ان سے ملاقات کی۔ جس کے بعد

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے انہیں اپنا مشیر دینی ا موربنا دیا ہےجبکہ ان سمیت ارشددھت اور عمیر شوکت پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو کہ ٹکٹ نہ ملنے والے ناراض امیدواروں کو منائے گی۔مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انہیں اہم ذمہ داری سونپی ہے اور اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ وہ ان کی آنیوالی حکومت کا حصہ ہونگے۔ مفتی عبدالقوی اور عمران خان کی بنی گالہ کے خصوصی کمرے میں آدھے گھنٹے تک ملاقات جاری رہی ۔ ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق ، سینیٹرفیصل جاوید ، عون چوہدری بھی موجود تھے۔ بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد مفتی عبدالقوی نے ان کے ساتھ سیلفی بھی بنوائی ۔قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبد القوی کی بطور مشیر دینی امور تقرری پر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک ملزم کو مشیر دینی امور مقرر کر لیا ہے جو خود ایک قتل کیس میں نامزد ملزم ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ایک نامزد ملزم کو پارٹی عہدے سے نہیں نوازنا چاہئےتھا۔دوسری جانب مفتی عبدالقوی کی مشیربرائے دینی امور تقرری پر پاکستان تحریک انصاف کے ذمہ داران کی جانب سے تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل مفتی سعید بھی مذہبی اسکالرز کے طور پر عمران خان کے انتہائی قریب رہے ہیں مگر چند روز قبل انہوں نے عمران خان پر سخت تنقید کی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…