جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف کی گرفتاری کے بعد کیان لیگ الیکشن بائیکاٹ کر دیگی؟ کیا ہونے جا رہا ہے؟ شاہد خاقان عباسی نے بریکنگ نیوز دیدی

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس ملک میں الیکشن متنازع ہو جائیں وہاں حکومت بھی کمزور ہوتی ہے، میرا نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ ایک ہی ہے، نواز شریف کاکہنا ہے کہ اداروں کو آئینی حدود میں رہنا چاہیے، اداروں میںہم آہنگی نہیں ہو گی تو ملک ترقی نہیں کرے گا، اصغر خان کیس میں سب کا ٹرائل ہونا چاہیے ،

سیاستدان آج بھی کندھے فراہم کرر ہے ہیں گزشتہ 70 سال میں ہم نے کچھ نہیں سیکھا اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سب سے بڑی کامیابی یہ تھی کہ ہم نے اپنی مدت پوری کی ۔ نگران حکومت کا ایک دن بھی مقرروہ وقت سے زیادہ گزارنا ملک کو پیچھے لے جائے گا ۔ آئین کے مطابق 60 دن میں الیکشن کرانا ضروری ہے ۔ نگران حکومت محض الیکشن کروانے آئی ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کے بائیکاٹ کی پارٹی میں کوئی بات نہیں چل رہی ۔ 2002 کا الیکشن سیاسی پارٹیوں کے لئے بدترین تھا ۔ کنپٹی پر پستول رکھ کر امیدواروں کو سیاسی پارٹیوں سے توڑا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں انتخابات متنازع ہو جائیں وہاں حکومت بھی کمزور ہوتی ہے ۔ میرا بیانیہ نواز شریف کا بیانیہ اور شہبازشریف کا بیانیہ ایک ہی ہے اور نواز شریف یہ کہتے ہیں کہ اداروں کو آئینی حدود میں رہنا چاہیے ۔ اداروں میں ہم آہنگی نہیں ہو گی تو ملک ترقی نہیں کرے گا ۔ پاکستان کے عوام ہم سے زیادہ سمجھ دار ہیں ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اصغر خان کیس میں سب کا ٹرائل ہونا چاہیے ۔ سیاستدان آج بھی کندھے فراہم کر رہے ہیں ۔ ہم نے 70 سالہ تاریخ سے کچھ سبق نہیں سیکھا ۔ نیب کا کوئی وجود ہی نہیں ہونا چاہیے ۔ یہ ادارہ ڈکٹیٹر نے سیاستدانوں کو توڑنے کے لئے بنایا گیا ۔ کرپشن روکنے کے لئے ٹیکس قوانین استعمال کرنے ہوں گے ۔

رہنماء مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جو لوگ پارٹیاں تبدیل کرتے ہیں ان کی کوئی عزت نہیں ہوتی ۔ چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنا چاہیے تھا ۔ ان کو پارٹی ٹکٹ نہ دیتی تو گلہ بنتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم بنائے بغیر ملک میں پانی کا مسئلہ ختم نہیں ہو سکتا ۔ پانی کے مسئلے پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے ۔ کراچی کو اضافی پانی دینے پر باقی صوبوں نے اعتراض کیا تھا شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مراد علی شاہ کہتے ہیں میں سول انجینئر ہوں ڈیمز کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ فاٹا اصلاحات 70 سال پہلے ہونی چاہیے تھی جو ہم نے کیں ۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…