اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )شریف خاندان کے بعد نیب کے ریڈار کا رخ تحریک انصاف کی جانب، علیم خان آف شور کمپنیاں رکھنے کے الزامات میں طلب۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے بعد نیب کے ریڈارز نے تحریک انصاف کی جانب رخ موڑ لیا ہے اور تحریک انصاف کے
رہنما علیم خان کو آف شور کمپنیاں رکھنے کے الزام میں طلب کر لیا ہے۔ علیم خان کو نیب لاہور نے طلب کیا ہے جہاں ان سےآف شور کمپنیوں اور اس سے متعلقہ پوچھ گچھ کئے جانے کے ساتھ سوالنامہ بھی تھمایا جا سکتا ہے جبکہ فواد حسن فواد کی گرفتاری کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے نیب ان کوعدم اطمینان پر گرفتار بھی کر سکتا ہے۔