جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے قرار

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے ہیں جنہوں نے اپنے حامیوں کو تشدد پر اکسا کر لندن میں نواز شریف کے گھر پر حملہ کرایا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں پی ٹی آئی کے غنڈوں کا نواز شریف کے گھر پر حملہ شرمناک اقدام ہے سیاست ایسے تشدد والے اقدامات کی اجازت نہیں دیتی لیکن عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنے حامیوں کو تشدد پر اتارا ہے ۔

واضح رہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں واقع ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مشتعل افراد نے مظاہرہ کیا، اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے گھر میں داخلے کے وقت احتجاج کیا گیا جبکہ ان کے صاحبزادے حسین نواز کے فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی بھی کوشش کی گئی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما اعجاز گل پر ٹرالی بھی پھینکی گئی۔مظاہرین کی طرف سے حسین نواز کے گھر کا دروازہ توڑنے کی کوشش کے بعد پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کیا اور ان کی گاڑیوں کی تلاشی بھی لی گئی۔برطانوی   پولیس کے مطابق ابھی تک مظاہرہ کرنے اور دروازہ توڑنے کی کوشش کرنے والے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ نجی ملکیت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب پی ٹی آئی برطانیہ نے حسین نواز کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ترجمان پی ٹی آئی برطانیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سےحسین نواز کے گھر پر حملے میں کوئی صداقت نہیں، اس حملے یا مظاہرے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ حسین نواز کے گھر پر حملےکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ترجمان پی ٹی آئی برطانیہ کا کہنا تھا کہ کارکنان کو نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر جانے یا کسی مظاہرے سےمنع کر رکھا ہے، عوام نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرےکرنے میں وقت ضائع مت کریں بلکہ عام انتخابات میں اپنا کردار ادا کریں اور ووٹ کے ذریعے تبدیلی لےکر آئیں۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال جبکہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا۔دوسری جانب ایون فیلڈ ریفرنس میں ہی نامزد نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو احتساب عدالت اشتہاری قرار دے کر ان کا کیس الگ کرچکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…