ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عام انتخابات میں کامیابی کے بعد میں اگر یہ کام نہیں کرسکا تو میرا نام بدل دینا ،شہبازشریف نے ایک اور بڑا چیلنج قبول کرلیا،حیرت انگیز دعویٰ

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہارون آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ( ن) کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ملائشیااور ترکی کے مقابلے پر نہ لاکھڑا کردیا تو میرا نام بدل دینا ، نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور بل کلنٹن کی پانچ ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ،نواز شریف وطن کی محبت میں بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے باوجود پاکستان آرہے ہیں، جنوبی پنجاب کے لوٹوں کو بیت الخلامیں جانا چاہئے کیونکہ ایک مہذب معاشرے میں ان کی جگہ یہی ہے ،

آپ نے جھوٹے خان کو سنا، کہتے تھے پورے پاکستان میں بجلی لائیں گے، اب کہتے ہیں بجلی بیٹھ گئی ہے، بجلی تاروں پر ناچتی ہے، انہیں نہیں پتہ، کیا دن رات جھوٹ بولنے والے کو پاکستان کا وزیراعظم بنا گے؟(ن)لیگ نے 10 سالوں میں جنوبی پنجاب میں کئی 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرائی، رحیم یار خان میں بہترین آئی ٹی یونیورسٹی بنائی ،خانیوال سے لودھراں 27 ارب کی دورویہ سڑک بنائی جبکہ مظفرگڑھ سے ڈیرہ غازی خان دو رویہ سڑک بنائی، اگر ہندوستان اپنے چولستان کو سرسبز کرسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کرسکتے، ہم ضرور کریں گے۔ ہارون آباد میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ پائلٹ نے بہالپور سے ہارون آباد آنے سے انکار کیا تھا کہ شام ہوجانے کے باعث میں آپ کو نہیں لے جا سکتا لیکن جب میں نے کہا کہ اگر تم نہیں جاتے تو میں گاڑی ، جیپ اور سائیکل کے ذریعے ہی ہارون آباد چلا جاؤں گا تو وہ مجھ کو لیکر ہارون آباد آگیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی بیگم کی علالت کے باوجودہ 13جولائی کو پاکستان میں آرہے ہیں۔ ان کے دل میں عوام کی کتنی محبت ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کی علالت باوجود پاکستان آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور بل کلنٹن کی پانچ ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ۔ نواز شریف وہ ہے جس نے لوڈ شیڈنگ ختم کی ۔جھوٹے خان نے کے پی میں میں بجلی لانے کا کہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا شخص جو دن رات جھوٹ بولے کیا اس کو پاکستان کا وزیراعظم بتایا جا سکتا ہے؟

مخالفین ہمارے کس کس منصوبے سے نواز شریف کے نام کی تختی ہٹائیں گے ؟ تحریک پاکستان میں عوام نے عظیم قربانیاں دیں تب جاکر یہ ملک معرض وجود میں آیا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس حلقے میں وہ ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو ہونے چاہئے تھا لیکن آپ پکیاں سڑکا ں اور سوکھے پینڈے دیکھیں ، چشتیاں کا دانش سکو ل دیکھیں جہاں بچوں کو اعلی تعلیم ملتی ہے ۔ جنوبی پنجاب میں کئی سو ارب ترقیاتی فنڈز کی سرمایہ کاری میں نے کرائی۔ ایجویکشن انڈومنٹ فنڈکے مد میں غریب اور یتیم بچوں کووظائف دیئے گئے جس سے انہوں نے اعلی تعلیم حاصل کی ۔

اس موقع پر انہوں نے چشتیاں سکول میں تعلیم حاصل کرنیوالی ایک یتیم بچی کا واقعہ بھی سنایا ۔شہباز شریف نے کہا کہ سارے دانش سکول جنوبی پنجاب میں بنائے گئے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ جنوبی پنجاب کی آبادی سے زیادہ فنڈز میں نے ہر سال مہیا کئے ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے فنڈز لینے والے آج ہمیں چھوڑگئے ہیں۔ ایسے لوٹوں کو بیت الخلامیں جانا چاہئے کیونکہ ایک مہذب دنیامیں لوٹے کامقام یہی ہو تا ۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران قوم کو دھوکانہ دیں اب قوم ان کے دھوکے میں نہیں آئے گی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ چولستان میں پانی لاکر اس سرزمین کوزرخیز کریں گے اور بھاشا ڈیم بنائیں گے ۔

اگر ہم کو موقع ملا تو میرا یہ وعدہ ہے کہ پہلے دن سے بھاشا ڈیم پر کام شروع کریں گے ۔اس موقع پر جب کسی بچے نے ان کو آئی لو یو کہا تو بے اختیار ہوکر انہوں نے گنگنانا شروع کردیا کہ ’’او ننھے سے فرشتے تجھ سے یہ ایسا ناتا‘‘اور بار بار آئی لو یو کہا‘‘انہوں نے کہا میر ے د ل میں خواہش ہے کہ چولستان کی لاکھوں ایکٹر زمین بنجر پڑی ہے اس کو سرسبز کریں گے ۔ اگر ہندوستان ایسا کر سکتا ہے تو ہم کیوں ایسا نہیں کر سکتے ؟ہندوستان مکار ہے جو ہمارے دریاں پر ڈیم بنا رہا ہے اور اب ہم بھی ڈیم بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کو ملائشیا اور ترکی کے مقابلے پر نہ لایا تو میرانام بدل دینا ۔طاہر بشیر چیمہ لوٹا ہے جس کو عوام 25جولائی کو بیت الخلامیں بند کردے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…