کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کے موقع پر نیب کی ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا ، ن لیگ کے کارکنوں نے چکراکر رکھ دیا،نیب ٹیم جب مجرم کو لے کر نکلنے کی کوشش کرتی تو کارکن کیا کرتے رہے؟ دلچسپ صورتحال

8  جولائی  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس میں ایک سال کی قید بامشقت سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے دو روز مفرور رہنے کے بعدبالآخر راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی میں شرکت کے دوران نیب کو گرفتاری دے دی ،نیب ٹیم نے کیپٹن (ر)صفدرکو سخت سیکیورٹی میں نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کیا جہاں ان کا ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا اور آج (پیر کو) انہیں احتساب عدالت میں پیش کر کے جیل منتقل کردیا جائے گا،

ایون فیلڈ ریفرنس نیب لاہور کا کیس تھا لہذااس بات کا قومی امکان ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جائے گا ، دوسری طرف نیب راولپنڈی کے دفتر کی سیکیورٹی پولیس اور رینجرز کے سپرد کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق 6جولائی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائے جانے کے بعد کیپٹن (ر)صفدرروپوش ہوگئے تھے اور نیب لاہور اورراولپنڈی کی ٹیموں نے مجرم کی گرفتاری کیلئے ہری پور ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں دوروز تک مسلسل چھاپے مارے تاہم وہ کہیں بھی پکڑائی نہ دیے ۔کیپٹن (ر)صفدر نے اپنے موبائل فون بند کردیے تھے جبکہ ان کے سٹاف کے عملے نے بھی دو روز تک اپنے موبائل فون بند رکھے ۔ نیب ٹیموں اور کے پی کے پولیس کی طرف سے کیپٹن (ر)صفدرکی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے اور علاقے میں جگہ جگہ چھاپے مارنے پر کیپٹن (ر)صفدرنے بالآخر 8جولائی کو ایک آڈیو پیغام کے ذریعے ایبٹ آباد شہر کے بجائے کسی دوسرے شہر میں گرفتاری دینے کا اعلان کیا جس کے نصف گھنٹے بعد وہ راولپنڈی کے مری روڈ سے نمودار ہوئے جہاں مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے ایک ریلی کی صورت میں ان کا استقبال کیا اور انہیں ریلی میں لے کر راولپنڈی کے مختلف علاقوں کے چکر لگائے ۔ اس دوران نیب راولپنڈی اور نیب لاہور کی مشترکہ ٹیم مقامی پولیس کو ساتھ لے کر ریلی میں پہنچ گئی اور چار گھنٹے کی

طویل ریلی کے بعد کیپٹن (ر)صفدر نے سکس روڈ پر واقع مسلم لیگ نون کے دفتر کے باہر نیب کی ٹیم کو گرفتاری دی ، اس دوران نیب ٹیم جب مجرم کو لے کر نکلنے کی کوشش کر رہی تھی تو لیگی کارکنان باربار ان کی گاڑی پر سوار ہو جاتے اور نیب ٹیم کو نکلنے کا راستہ نہ دیتے تاہم طویل جدوجہد کے بعد نیب ٹیم کیپٹن (ر)صفدر کو مری روڈ سے لیکر میلوڈی اسلام آباد میں واقع نیب راولپنڈی کے دفتر پہنچی جہاں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان بھی پولیس کی گاڑیوں کا پیچھا کرتے ہوئے پہنچے اور وہ کیپٹن (ر)صفدر کی گاڑی کے ساتھ نیب کے دفتر کے اندر گھس گئے

تاہم اسلام آباد پولیس نے ان کو دفتر سے باہر نکالا اور مشتعل کارکنان نے نیب کے دفتر کے باہر نعرے بازی شروع کردی ۔ پولیس نے مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کردیا۔ نیب راولپنڈی کے دفتر میں کیپٹن (ر)صفدر کا علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں طبی معائنہ کرایا گیا اور انہیں حوالات منتقل کردیا گیا ۔ آج(پیر کو) کیپٹن (ر)صفدر کو جیل منتقل کرنے کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور فاضل جج کے حکم کی روشنی میں انہیں جیل منتقل کیا جائے گا ۔ اس بات کے امکانات ہیں کہ کیپٹن (ر)صفدر کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جائے گا تاہم عدالتی فیصلے کی روشنی میں انہیں ملک کی کسی بھی جیل میں سزا پوری کرنے کیلئے منتقل کیا جا سکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…