اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے لیگی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری کے دوران براہ راست کوریج کا نوٹس لینے کیلئے پیمرا کو خط لکھ دیا۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی کے ایک کوچے میں کرپشن جیسے سنگین جرم میں سزا یافتہ مجرم نے تماشا لگایا،قومی میڈیا پر گھنٹوں اس تماشے کی براہ راست نشریات جاری رہیں،
چیئرمین پمرا صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور صورتحال میں فعال کردار ادا کریں۔اتوارکو تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل کے انچارج افتخار درانی نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھا،مراسلے کی نقل الیکشن کمیشن کو بھی بھجوائی گئی۔خط میں افتخار درانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے ایک کوچے میں کرپشن جیسے سنگین جرم میں سزا یافتہ مجرم نے آج تماشا لگایا،قومی میڈیا پر گھنٹوں اس تماشے کی براہ راست نشریات جاری رہیں، براہ راست نشریات کے دوران یہ شخص کھلے عام عام ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانیہ داغتا رہا، ملکی قوانین کسی معمولی مجرم کو بھی اس قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیتے،آئندہ جمعہ المبارک احتساب عدالت سے سزا یافتہ مجرمان کی دوسری جوڑی بھی پاکستان آمد کا اعلان کئے ہوئے ہے، ان باپ بیٹی کی جانب سے ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم جوئی کسی سے پوشیدہ نہیں، چیئرمین پمرا صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور صورتحال میں فعال کردار ادا کریں۔ تحریک انصاف نے لیگی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری کے دوران براہ راست کوریج کا نوٹس لینے کیلئے پیمرا کو خط لکھ دیا۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی کے ایک کوچے میں کرپشن جیسے سنگین جرم میں سزا یافتہ مجرم نے تماشا لگایا،قومی میڈیا پر گھنٹوں اس تماشے کی براہ راست نشریات جاری رہیں،چیئرمین پمرا صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور صورتحال میں فعال کردار ادا کریں۔