اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

امیدہے مریم نواز ااب اپنے بھائیوں اوراسحاق ڈار کے لئے بھی یہ کام کریں گی، شیخ رشید کا طنز،بڑی پیش گوئی کردی

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ نوازشریف واضح شکست دیکھ کر الیکشن سے راہِ فرار اختیارکرناچاہتے ہیں، راولپنڈی میں ن لیگ کو انتظامیہ اورپولیس کی مکمل حمایت حاصل ہے ، لال حویلی کے باہر نعرے بازی کی ذمہ دارمقامی انتظامیہ وپولیس ہے، ضلع راولپنڈی میں تعینات تمام پولیس افسران کو تبدیل کیاجائے۔امیدہے مریم نواز اپنے بھائیوں اوراسحاق ڈار کو بھی پاکستان واپس لائیں گی۔

راولپنڈی میں قومی وصوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر ن لیگ کو عبرتناک شکست دیں گے ، 25جولائی کو ووٹ صرف قلم دوات اوربیٹ کے نکلیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے این اے 60اور 62کی انتخابی مہم کے دوران مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ ملک میں مسائل انتہائی گھمبیر ہوچکے ہیں اور نوازشریف کواپنی پارٹی کی شکست واضح نظر آہی ہے جس کی وجہ سے وہ الیکشن سے راہِ فرار اختیار کرناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں کیپٹن صفدر کی ریلی کے بعد یہ ثابت ہوگیاکہ مسلم لیگ ن کو مقامی انتظامیہ اورپولیس کی مکمل حمایت حاصل ہے، میرے آبائی گھر لال حویلی کے باہر جو نعرے بازی کی گئی اس کی ذمہ دار انتظامیہ اورپولیس ہے، راولپنڈی میں تعینات تمام پرانے پولیس افسران کو فوری طورپر یہاں سے تبدیل کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ میں امید کرتاہوں کہ مریم نوازشریف اپنے ساتھ بھائیوں اور اسحاق ڈار کو بھی پاکستان واپس لائیں گی۔ شیخ رشیداحمد نے کہاکہ راولپنڈی میں قلم دوات اور بیٹ تاریخی کامیابی حاصل کریں گے اور ن لیگ کو قومی وصوبائی اسمبلی کی تما نشستوں پر عبرتناک شکست دیں گے۔ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ نوازشریف واضح شکست دیکھ کر الیکشن سے راہِ فرار اختیارکرناچاہتے ہیں، راولپنڈی میں ن لیگ کو انتظامیہ اورپولیس کی مکمل حمایت حاصل ہے ، لال حویلی کے باہر نعرے بازی کی ذمہ دارمقامی انتظامیہ وپولیس ہے، ضلع راولپنڈی میں تعینات تمام پولیس افسران کو تبدیل کیاجائے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…