لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف پہلی مرتبہ چوہدری نثار پر جنرل (ر) ظہیر الاسلام کوفیئر ویل دینے پر برہم ہوئے، نواز شریف نے کہا ہمارے خلاف دھرنا کروانے والے کو کیوں شیلڈ دی، ہم فوج سے نہیں لڑتے ہمیں کچھ فوجیوں کے سیاست کرنے پر اعتراض ہے،مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ حلقے کے بعد راجہ قمر الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا
نیب کی نہیں بلکہ چوہدری نثار کی مخالفت ہے قمرالاسلام سے اور انکی گرفتاری کا بھی چوہدری نثار کو فائدہ ہوگا، کسی مسلم لیگی کو پارٹی ٹکٹ ملنابھی جرم بنادیا جائے اور محکمہ زراعت بھی آجائے تھپڑمارنے تو کل کو محکمہ صنعت آجائے گا۔ محکمہ انصاف تو اپنا کام کرہی رہا ہے، جو باتیں نواز شریف سے چوہدری نثار نے منوانے کی کوشش کی وہ چونکہ نہیں مانی گئیں اس لیے انکے خلاف فیصلہ آیا۔ وہ اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے، مسلم لیگ (ن) کے سینٹر رہنما پرویز رشید نے کہا کہ میاں نواز شریف پہلی مرتبہ چوہدری نثار پر جنرل (ر) ظہیر الاسلام کوفیئر ویل دینے پر برہم ہوئے، نواز شریف نے کہا ہمارے خلاف دھرنا کروانے والے کو کیوں شیلڈ دی، نواز شریف کے خلاف فیصلہ عدالتی نہیں سیاسی ہے، یہ اقامہ ٹو ہے اور نواز شریف کو بات نہ ماننے کی سزا ملی ہے۔ پرویزرشید نے کہا کہ ہم فوج سے نہیں لڑتے ہمیں کچھ فوجیوں کے سیاست کرنے پر اعتراض ہے۔ سیاسی فیصلوں کو سیاسی کارکن رد کرتے ہیں اور انکے خلاف مزاحمت کرتے ہیں یہ ہم سب کا حق ہے۔ چوہدری نثار خود کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کو بات نہ ماننے پر سزاہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جن فیصلوں کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ان فیصلوں کے پیچھے ہاتھ تلاش کیے جاتے ہیں۔ چوہدری نثار کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کو کچھ باتیں نہ ماننے کی سزا دی گئی ہے۔ چوہدری نثار تووہی بات کہہ رہے ہیں جو پہلے دن سے میاں نواز شریف کہہ رہے ہیں۔
چوہدری نثار یہی کہہ رہے ہیں کہ میاں نواز شریف کے خلاف عدلیہ کا فیصلہ میرٹ پر نہیں ہے۔ جو باتیں نواز شریف سے چوہدری نثار نے منوانے کی کوشش کی وہ چونکہ نہیں مانی گئیں اس لیے فیصلہ آیا۔ پرویز رشید نے کہا کہ ہم فوج سے نہیں لڑتے ۔ ہم نے کونسی لڑائی کی فوج کے ساتھ ، کون پاکستانی ہے جو اپنی فوج کے ساتھ لڑتا ہے۔ لیکن اگر کچھ فوجی سیاست میں حصہ لیں اور سیاسی مقاصد رکھتے ہوں تو ان کو سیاست سے روکنا اور اس بات کا کہنا کہ وہ سیاست نہ کریں یہی ہمارا قصور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس بات کی اطلاعات ہیں کہ جنرل(ر) ظہیرالاسلام دھرنے والوں کی پشت پناہی کرتے تھے۔
جب وہ ریٹائر ہوئے تو چوہدری نثار نے انکے اعزاز میں کھانا دیتے ہیں اور انکو شیلڈ پیش کرتے ہیں تو چوہدری نثار سے کوئی یہ پوچھ سکتا ہے کہ انکو یہ شیلڈ کن خدمات کے عوض دی۔ ہوسکتا ہے میاں نواز شریف چوہدری نثار کو اپنی طرح کی باتوں سے روکتے ہیں کہ جن لوگوں پر اس طرح کے الزامات میں انکو شیلڈ نہ دیا کریں۔ پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ حلقے کے بعد راجہ قمر الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا نیب کی نہیں بلکہ چوہدری نثار کی مخالفت ہے قمرالاسلام سے اور انکی گرفتاری کا بھی چوہدری نثار کو فائدہ ہوگا۔ کسی مسلم لیگی کو پارٹی ٹکٹ ملنابھی جرم بنادیا جائے اور محکمہ زراعت بھی آجائے تھپڑمارنے تو کل کو محکمہ صنعت آجائے گا۔ محکمہ انصاف تو اپنا کام کرہی رہا ہے۔ چوہدری نثار نے کہا تھا کہ وہ بچوں کے ساتھ سیاست نہیں کرتے۔ اب وہ بچوں کے ساتھ سیاست کررہے ہیں اور دنیا دیکھ رہی ہے۔