کراچی(این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین اور ممتازبینکارحسین لوائی کی گرفتاری کے بعد اگلی باری کیلئے نیب متحرک ہوگئی ہے۔ ایف آئی اے کے ہاتھوں بڑی شخصیت کی گرفتاری متوقع ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے دست راز انور مجید کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے لگا ہے۔حسین لوائی کے خلاف درج مقدمے میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی
کمپنی کا ذکر بھی شامل ہے، جبکہ رقم کی منتقلی سے ایف آئی اے کو رسائی کیلئے قانونی جواز مل گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں درج تیرہ لوگوں کو بھی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر پکڑا جائے گا۔ جعلی اکاؤنٹس میں اربوں روپے جمع کرانے والوں کی بھی شامت آئے گی۔ٹھیکیداروں نے اربوں روپے کیوں جمع کرائے ایف آئی اے نے اس کی بھی تفتیش شروع کردی ہے۔