بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کیپٹن (ر)صفدر کو گرفتار کرنے کے بعد کہا ںلے جایا جائے گا ؟نیب نے اعلان کر دیا

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن(ر)صفدر کو بھابڑہ بازار سے گرفتار کرلیا،نجی ٹی وی کے مطابق کیپٹن(ر)صفدر اب سے کچھ دیر پہلے لیاقت باغ میں گرفتاری دینے کیلئے آئے ان کے ہمراہ پارٹی کارکن اور رہنما بھی موجود تھے ،انہیں ریلی کی شکل میں لیاقت باغ میں لایا گیا ۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم اب انہیں اپنے دفتر میں لے جائیگی جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جائیگا۔

پیر کے روز نواز شریف کے داماد کو احتساب عدالت پیش کیا جائے جہاں سے ان جوڈیشل ریمانڈ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماکیپٹن(ر)صفدر کی جانب سے گرفتاری دینے کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔مریم نواز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ ہونے والے آڈیو پیغام کو کیپٹن(ر)صفدر کے پی ایس نے بھی بھجوایا۔کیپٹن(ر)صفدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ گرفتاری دینا غیرت کا تقاضہ ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ ضلع مانسہرہ مسلم لیگ (ن)کے امیدوار محمد یوسف کے حق میں متحد ہو کر انتخابات میں بھرپور کامیابی دلائیں اور کامیابی کی ایسی مثال قائم کریں جیسی گزشتہ انتخابات میں کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…