اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ٗ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔
ملک میں پانی کی کمی مزید شدت اختیار کرگئی اور سب سے بڑے ڈیم تربیلا میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہونے کے بعد پانی کی سطح ڈیڈ لیول ایک ہزار 386 فٹ پر آگئی ہے۔ فلڈ فار کاسٹنگ ڈویڑن کے مطابق منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح ڈیڈ لیول کی جانب بڑھ رہی ہے اور آج ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 122 فٹ ہے۔کم بارشوں اور گلیشیرز کے نہ پگھلنے سے ملک میں آبی ذخائر جولائی میں بھی بہتر نہ ہوسکے۔ جب کہ انڈس