اسلام آباد (آئی این پی ) دنیاکاسب سے بڑامسافربردارطیارہ ایئر بس اے تھری ایٹ زیرو 600 سے زائد مسافروں کو لیکر پاکستان کے نئے تعمیر شدہ ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا ،مسافروں کو اتارنے کے لیے دو بورڈنگ برجز لگائے،چار انجن والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ نو سو پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اتوار کو دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردارطیارہ پہلی بار پاکستانی فضا ئوں میں داخل ہو گیا ۔
متحدہ عرب امارات سے اڑان بھرنے والا دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ ایئر بس اے تھری ایٹ زیرو 600 سے زائد مسافروں کو لیکر نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈکر گیا ۔طیارہ اے تھری ایٹ زیرو نے اتوار کو دن بارہ بج کر دس منٹ پر پہلی بار پاکستان میں لینڈ کیا ۔ آٹھ سو سے زیادہ مسافروں کی گنجائش والے ڈبل ڈیکر طیارے کے ذریعے ساڑھے چھ سو مسافر متحدہ عرب امارات سے نیو اسلام اباد ایئرپورٹ پہنچیے ۔دو گھنٹے قیام کے بعد طیارہ واپس متحدہ عرب امارات روانہ ہو گیا ۔ مسافروں کو اتارنے کے لیے دو بورڈنگ برجز لگائے گئے ۔ چار انجن والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ نو سو پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔