جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

ملک کے بڑے ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول تک پہنچ گیا ،آنیوالے دنوں میں کیا ہونےوالا ہے؟ صورتحال انتہائی تشویشناک ، انتباہ جاری کر دیا گیا ‎

datetime 8  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں پانی کی کمی مزید شدت اختیار کرگئی اور سب سے بڑے ڈیم تربیلا میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہونے کے بعد پانی کی سطح ڈیڈ لیول ایک ہزار 386 فٹ پر آگئی ہے۔ فلڈ فار کاسٹنگ ڈویڑن کے مطابق منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح ڈیڈ لیول کی جانب بڑھ رہی ہے اور آج ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 122 فٹ ہے۔کم بارشوں اور گلیشیرز کے نہ پگھلنے سے ملک میں آبی ذخائر جولائی میں بھی بہتر نہ ہوسکے۔

جب کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق آئندہ چند روز میں بارشیں نہ ہوئیں تو صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔فلڈ فار کاسٹنگ ڈویڑن کے مطابق آج تربیلا میں پانی کی آمد ایک لاکھ ایک ہزار، اخراج 95 ہزار 500 کیوسک ہے جبکہ منگلا میں پانی کی آمد 39 ہزار اور اخراج 69 ہزار 127 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔حکام کے مطابق ڈیموں میں پانی کی کمی کے باعث صوبوں کو ملنے والے پانی کی مقدار میں بھی کمی آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…