اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کا پیش کردہ قطری خط مسترد کر دیاان کا بیانیہ اتنا ہی مضبوط ہے تو 20 دن میں نظر آ جائے گا،خدشہ ہے محمد نواز شریف اور اسحاق ڈار کی غیر موثر پالیسوں کی وجہ سے ملک میں مالی ایمرجنسی نہ لگ جائے،
اس وقت میرا سیاسی پرائم ٹائم چل رہا ہے،میں غریب کی آواز ہوں ،قلم دوات غریب کا نشان ہے ،ہم قبضہ مافیا کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ احتساب عدالت نے محمد نواز شریف کی طرف پیش کردہ قطری خط مسترد کر دیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر محمد نواز شریف کا بیانیہ اتنا ہی مضبوط ہے تو 20 دن میں نظر آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ محمد نواز شریف اور اسحاق ڈار کی غیر موثر پالیسوں کی وجہ سے ملک میں مالی ایمرجنسی نہ لگ جائے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں غریب کی آواز ہوں اور یہ قلم دوات کا نشان ایک غریب کا نشان ہے اور ہم قبضہ مافیا کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت میرا سیاسی پرائم ٹائم چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گھڑا، بالٹی مٹکا اور جیپ بڑی تعداد میں آگئے تو پھر فیصلے کی قوت ان کے پاس ہو گی۔ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کا پیش کردہ قطری خط مسترد کر دیاان کا بیانیہ اتنا ہی مضبوط ہے تو 20 دن میں نظر آ جائے گا،خدشہ ہے محمد نواز شریف اور اسحاق ڈار کی غیر موثر پالیسوں کی وجہ سے ملک میں مالی ایمرجنسی نہ لگ جائے،اس وقت میرا سیاسی پرائم ٹائم چل رہا ہے،میں غریب کی آواز ہوں ،قلم دوات غریب کا نشان ہے ،ہم قبضہ مافیا کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔