لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد نااہل قرار دی جانے والی سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جگہ متبادل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 173 سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار تھیں۔تاہم احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد علی پرویز ملک کو این اے 127لاہور سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
جبکہ پی پی 173 سے مسلم لیگ (ن) نے عرفان شفیع کھوکھر کو ٹکٹ جاری کیا۔علی پرویز ملک اور عرفان شفیع کھوکھر انتخابی نشان شیر الاٹ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر 11سال قید اور 80لاکھ پانڈ جرمانہ، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو مجموعی طور پر 8سال قید اور 20لاکھ پانڈ جرمانہ جبکہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔دوسری جانب عدالت نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔سزا کے ساتھ ہی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر انتخابات کے لیے بھی نااہل ہوگئے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اس سے قبل ہی عدالت تاحیات نااہل قرار دے چکی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد نااہل قرار دی جانے والی سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جگہ متبادل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 173 سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار تھیں۔تاہم احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد علی پرویز ملک کو این اے 127لاہور سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔جبکہ پی پی 173 سے مسلم لیگ (ن) نے عرفان شفیع کھوکھر کو ٹکٹ جاری کیا۔