ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا میں ہیٹ ویو کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے جبکہ کینیڈین محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 35 ڈگری تک رہے گا ، گرمی کی شدت 45 ڈگری محسوس ہوگی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہاکہ کینیڈا کے مشرقی علاقے
گرم موسم سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ، مانٹریال میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہے، کیوبک صوبے کے جنوب مغربی علاقوں میں ہیٹ ویو سے جانی نقصان ہوا۔کینیڈین محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 35 ڈگری تک رہے گا ، گرمی کی شدت 45 ڈگری محسوس ہوگی ۔