اسلام آباد (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت نہیں آئے،ساڑھے 9ماہ تک کیس کی پیروی کرنے والے فیصلے کے روز غائب ہوئے تو مخالفین کوباتیں کرنے کا موقع مل گیا، تاہم مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ
عدالت میں موجود تھے،خواجہ حارث ایڈووکیٹ کی غیر حاضری پر کئی سوالات اٹھتے رہے اور جوڈیشل کمپلیکس کے احاطہ میں موجود وکلاء بھی خواجہ حارث ایڈووکیٹ کی غیر حاضری پرتحفظات کا اظہار کرتے رہے۔ایک موقع پر کمرہ عدالت میں فاضل جج نے خواجہ حارث کا نام لئے بغیر پوچھا کہ جن کا کیس ہے وہ کدھر ہیں؟