جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان بدقسمت ،نواز شریف کے خلاف فیصلے کی ٹائمنگ درست نہیں، الیکشن سے قبل اس فیصلے کا کیا مقصد ہوسکتاہے؟اسفندیار ولی خان نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 6  جولائی  2018 |

چارسدہ(نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف حالیہ فیصلے کی ٹائمنگ درست نہیں ہے ،بہتر ہوتا اگر چند روز انتظار کر لیا جاتا،الیکشن سے قبل اس فیصلے سے کسی مخصوص سیاسی جماعت کو سپورٹ کرنے کا تاثر پیدا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پڑانگ بابا خیل چارسدہ میں ایم سی ٹو اور ایم سی تھری کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،

انہوں نے کہا کہ آج صورتحال پہلے سے زیادہ کٹھن ہے اور ملک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور الیکشن متنازعہ بنانے کی کوشش ہو رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت کی ناک کے نیچے الیکشن مہم میں سرکاری وسائل استعمال ہو رہے ہیں اور مختلف حلقوں میں ترقیاتی کام بھی جاری ہیں ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر نوٹس لے ، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ عمران خان اپنے جلسوں میں عوام کی بھلائی اور فلاح کی بجائے مخالفین کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنا گھر نہیں سنبھال سکتا وہ ملک کیسے چلائے گا،انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنی بیٹی قبول کرنے سے انکاری ہو وہ صادق اور امین کیسے ہو سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی سیاست میں بد قسمت اضافہ ہے جس نے سیاست سے شائستگی اور شرافت ختم کر کے گالم غلوچ کو فروغ دیا ، مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے عوام کو ورغلانے کیلئے جھوٹ بولا جا رہا ہے ، سراج الحق پانچ سال صوبائی حکومت میں شامل رہے لیکن آج وہ عمران خان کے خلاف ہیں اور اسلام کے نام پر میدان میں ہیں ، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مرکزی حکومت کی گود میں بیٹھے رہے لیکن پانچ سال انہیں اسلام یاد نہ آیا ،آج اقتدار کیلئے اسلام آباد کے شیدائیوں کو اسلام خطرے میں نظر آنے لگا ۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کسی صورت تعمیر نہیں ہو سکتا ایک صوبے کی خوشحالی کیلئے چھوٹے صوبوں کی قربانی نہیں دی جا سکتی ،

انہوں نے کہا کہ ملک کے تین صوبے 1986میں اس کے خلاف قرارداد پاس کر چکے ہیں لہٰذا واپڈا سے پوچھا جائے کہ32سال میں اس نے کوئی اور ڈیم کیوں نہیں بنایا ؟ انہوں نے کہا کہ اے این پی کے کارکنوں میں جوش و جذبے کی کمی نہیں اور 25جولائی کو کارکنوں کی محنت ضرور رنگ لائے گی ، انہوں نے کہا کہ اے این پی اقتدار میں آ کر تمام قومی ایشوز حل کرے گی اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کو اولیں ترجیح دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…