منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قطری خط مسترد، حسن اور حسین نواز مفرور ملزم قرار اور دائمی وارنٹ گرفتاری جاری،ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ بھی جعلی قرار دے دی گئی ،تحریری فیصلہ

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  احتساب عدالت نے شریف خاندا ن کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں قطری خط کو مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 11 برس قید بامشقت، مریم نواز کو آٹھ برس قید جبکہ کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی وفاقی حکومت کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ضبط کرنے کا حکم ، نواز شریف کو 80 لاکھ جبکہ مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا،

میاں نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز مفرور ملزم قرار اور دائمی وارنٹ گرفتاری جاری،ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی قرار دے دی گئی ، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو مجموعی طور پر 11سال کی سزا بھگتنا ہو گی، سزا کے بعد تینوں ملزمان 10سال تک سرکاری عہدہ رکھنے کے اہل نہیں ہونگے، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 9 ماہ کی سماعت کے بعد ایون فیلڈ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کر تے ہوئے نواز شریف کو 10سال قید بامشقت اور 8ملین پاؤنڈ جرمانہ مریم نواز کو 7سال قید بامشقت اور 2ملین پاؤنڈ جرمانہ کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ، ملزم سزا کے بعد 10سال تک سرکاری عہدہ رکھنے کے اہل نہیں ہونگے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے اپنے والد کے جرم میں معاونت کی اپارٹمنٹس سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دیا گیا قطری خط سنی سنائی بات سے زیادہ کچھ نہیں ہے فیصلے کے بعد مریم نواز 10سال تک الیکشن نہیں لڑ سکیں گی، تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر نے بھی خبر کے ارتکاب میں معاونت کی،حسن نواز کے انٹرویو کے مطابق اپارٹمنٹس انکے زیر استعمال رہے، احتساب عدالت کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شیڈول 2کے تحت مزید ایک سال قید کی سزا بھی سنائی گئی نواز شریف کی دونوں سزائیں ایک ساتھ شروع ہوں گی

فیصلے کے مندرجات میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف یہ نہیں کہہ سکتے کہ انہوں نے بچوں کو رقم نہیں دی عام طور پر بچے والدین کے ہی زیر کفالت ہوتے ہیں۔ 1993میں حسن اور حسین اور مریم نواز کی عمریں کم تھی 1993میں مریم نواز کی عمر 18، حسین 20اور حسن کی 17سال تھی اور تینوں کے پاس اپارٹمنٹس خریدنے کے وسائل نہیں تھے۔ ملزموں نے قطری خط کے ذریعے لندن جائیداد کا پہلے کبھی ذکر نہیں کیا فیصلے میں تحریر کیا گیا گیا ہے کہ مریم نواز اپنے والد کی جائیداد چھپانے کیلئے آلہ کار بنیں،

فیصلے میں وفاقی حکومت کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے تحریر کردہ تفصیلی فیصلے میں نواز شریف کے قومی اسمبلی اور قوم سے خطاب کا حوالہ بھی دیا گیا فیصلے میں کہا گیا کہ حسین نواز نے تسلیم کیا تھا کہ وہ لندن فلیٹس کے مالک ہیں لوٹ مار کرنیوالوں کیلئے اس فیصلے میں پیغام ہے، واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 3جولائی کو مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ایون فیلڈ ریفرنس پر 9مہینے 20دن سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا۔ 8نومبر 2017کو نواز شریف پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ فیصلے میں جے آئی ٹی رپورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو مجموعی طور پر 11سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…