ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

عام انتخابات ،تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ (ن) ،متحدہ مجلس عمل ،کس پارٹی نے کتنے ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے؟ حیرت انگیز تفصیلات جاری

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کی جانب سے 5فیصد ٹکٹ خواتین کو جاری کرنے کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے42، پاکستان پیپلز پارٹی نے43،پاکستان مسلم لیگ (ن) نے37 ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ،متحدہ مجلس عمل نے33 ،ایم کیو ایم پاکستا ن نے6، مسلم لیگ (ق) نے 5 اور عوامی نیشنل پارٹی نے 7 ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کی جانب سے 5فیصد ٹکٹ خواتین کو جاری کرنے کی تفصیلات جاری کر دیں ، جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 769ٹکٹ مر د امیدواروں اور 42ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ، پاکستان پیپلز پارٹی نے 642ٹکٹ مرد امیدواروں اور 43ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 639مرد امیدواروں اور 37ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ، قومی وطن پارٹی نے 68ٹکٹ مرد امیدواروں کو اور 3ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ، پاکستان مسلم لیگ( ق) نے 44ٹکٹ مرد امیدواروں کو اور 5ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ، پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی نے 39ٹکٹ مرد امیدواروں کو اور1ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ، پاکستان عوامی راج نے44 ٹکٹ مرد امیدواروں کو اور 2ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ، پاک سرزمین پارٹی نے148 ٹکٹ مرد امیدواروں کو اور 12ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ,نیشنل پارٹی نے 58ٹکٹ مرد امیدواروں کو اور 7ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ، ایم کیو ایم پاکستا ن نے 94ٹکٹ مرد امیدواروں کو اور 6ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ، متحدہ مجلس عمل پاکستان نے 583 ٹکٹ مرد امیدواروں کو اور 33ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے 114ٹکٹ مرد امیدواروں کو اور 8ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے، عوامی نیشنل پارٹی نے 187 ٹکٹ مرد امیدواروں کو اور 14ٹکٹ خواتین امیدواروں کو جاری کئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…