جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ عالمی میڈیا کی بھی بریکنگ نیوز بن گیا،بھرپور کوریج

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /لاہور(نیوز ڈیسک)عالمی میڈیا نے احتساب عدالت کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ، انکی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزا ہونے کے فیصلے کی نمایاں کوریج کی۔تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کیس پر اسلام آباد کی احتساب عدالت کے فیصلے کوعالمی میڈیا نے فوری طور پر کوریج دی۔ بی بی سی اردو نے نواز شریف سمیت تینوں رہنماؤں کو سزائیں سنائے جانے کے بعد فوری طور خبر کو لیڈ بنا دیا،

اس طرح دیگر دیگر عالمی اداروں کی جانب سے فیصلے کو بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا گیا ۔دریں اثناء احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ، انکی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزا سنائے جانے کا فیصلہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ #AvenfieldReference کے ساتھ ہی دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی قوم جس بے چینی سے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کے فیصلے کا انتظار کررہی تھی اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ہر سیکنڈ میں اس ہیش ٹیگ کے ساتھ درجنوں ٹویٹس کی جارہی تھیں۔ قبل ازیں گزشتہ روز صبح سے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان ٹویٹر پر گرما گرم بحث جاری تھی اور دونوں جماعتوں کے حامی اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے حق میں فیصلہ آنے کا دعویٰ کرتے رہے۔تاہم فیصلہ آنے کے بعد ٹویٹر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے ۔ ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بالآخر برسوں بعد عمران خان کا نعرہ گو نواز گو سچ ثابت ہوگیا، اور یہ کہنے کا وقت آگیا ہے کہ گو نوازگو۔ایک اور صارف نے پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ایون فیلڈ کا فیصلہ ملکی صورتحال کو بہتر بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ صرف جمہوریت میں ہی ممکن ہے، یہ ہمارے جمہوری نظام کی جیت ہے۔ایک صارف نے پاکستانی عدلیہ پر فخر کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔یہ آج کی سب سے اچھی خبر ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…