لاہور (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ، انکی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزا سنائے جانے کا فیصلہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ #AvenfieldReference کے ساتھ ہی دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی قوم جس بے چینی سے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کے فیصلے کا انتظار کررہی تھی
اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ہر سیکنڈ میں اس ہیش ٹیگ کے ساتھ درجنوں ٹویٹس کی جارہی تھیں۔ قبل ازیں گزشتہ روز صبح سے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان ٹویٹر پر گرما گرم بحث جاری تھی اور دونوں جماعتوں کے حامی اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے حق میں فیصلہ آنے کا دعویٰ کرتے رہے۔تاہم فیصلہ آنے کے بعد ٹویٹر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے ۔ ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بالآخر برسوں بعد عمران خان کا نعرہ گو نواز گو سچ ثابت ہوگیا، اور یہ کہنے کا وقت آگیا ہے کہ گو نوازگو۔ایک اور صارف نے پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ایون فیلڈ کا فیصلہ ملکی صورتحال کو بہتر بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ صرف جمہوریت میں ہی ممکن ہے، یہ ہمارے جمہوری نظام کی جیت ہے۔ایک صارف نے پاکستانی عدلیہ پر فخر کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔یہ آج کی سب سے اچھی خبر ہے۔ پاکستانی قوم جس بے چینی سے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کے فیصلے کا انتظار کررہی تھی اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ہر سیکنڈ میں اس ہیش ٹیگ کے ساتھ درجنوں ٹویٹس کی جارہی تھیں۔ قبل ازیں گزشتہ روز صبح سے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان ٹویٹر پر گرما گرم بحث جاری تھی اور دونوں جماعتوں کے حامی اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے حق میں فیصلہ آنے کا دعویٰ کرتے رہے۔تاہم فیصلہ آنے کے بعد ٹویٹر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے