پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایون فیلڈ ریفرنس فیصلہ، ن لیگ کے کارکنوں نے کپڑے پھاڑ دئیے تحریک انصاف کے ٹائیگرز کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے، منوں مٹھائی تقسیم

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد ن لیگ کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے، شدید احتجاج، کپڑے پھاڑ دئیے، تحریک انصاف کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے، منوں مٹھائی تقسیم، مٹھائی کی دکانوں پر رش لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت نے سنادیا ہے جس میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو مجرم قرار دیتے

ہوئے 10، 7 اور ایک سال قید بامشقت کی سزا کے ساتھ مجموعی طورپر 10ملین پائونڈ کا جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ عدالت میں جعلی دستاویز پیش کرنے پر مریم نواز کو ایک سال مزید قید بامشقت بھگتنا ہو گی، عدالت نے ایون فیلڈ پراپرٹی کو بحق سرکار ضبط کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد ن لیگ کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے ہیں اورمختلف شہروں میں ن لیگ کے کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج دیکھا گیا ہے ۔ ن لیگی کارکنوں نے اس موق پر شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے کپڑے پھاڑ دئیے جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ شریف خاندان کے خلاف آنے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور اس حوالے سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے جشن کی تیاریاں پہلے سے کر لی گئی تھیں۔ تحریک انصاف کے کارکن بھنگڑے کی تھاپ پر رقص کر رہے ہیں اور اس موق پر منوں مٹھائی تقسیم کی جا چکی ہے جبکہ مٹھائی کی دکانوں پر شدید رش بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ ملک کے معروف صحافی، کالم نگار و تجزیہ کار جاوید چوہدری نے نجی ٹی وی پروگرام ایکسپریس میں ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ لندن پراپرٹی برطانوی حکومت شریف خاندان سے لیکر بولی میں فروخت کردیگی اور پھر وہ رقم حکومت پاکستان کو ادا کریگی، اگر سزا

پوری طرح نافذ ہوئی تو جرمانے کی رقم وصول کرنے کیلئے نواز شریف کی پاکستان میں پراپرٹی فروخت یا ضبط کر کے پوری کر سکتی ہے، ن لیگ کی کمپین پر اثرات کا فیصلہ نواز شریف کی واپسی پر ہو گی۔ نواز شریف کی ضمانت فوری طور پر نہیں ہو سکتی جبکہ اس حوالے نواز شریف کو پہلے گرفتاری دینا پڑے گی اور اس کے بعد وہ ضمانت کیلئے اپیل کرینگے اور اس کی باقاعدہ سماعت ہو گی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…