منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

ایون فیلڈریفرنس کیس کا فیصلہ ! عمران خان نے نواز شریف کو بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 6  جولائی  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن تھا اور ہے،کرپشن کی وجہ سے ہمارا ملک پیچھے رہ گیا، ہمیں زرداری اور نواز شریف جیسے کرپٹ حکمران ملے ہیں، عوام کے پیسے سے یہ لوگ اربوں پتی بن بیٹھے ہیں،پہلے کوئی ادارہ طاقتوروں کو نہیں پکڑ سکتا تھا، میری جنگ ان کرپٹ لوگوں کے خلاف تھی، قوم تب ترقی کرتی ہے جب انسانوں پر پیسہ خرچ کیا جائے،

ایک آدمی کو مزدوری کی جگہ ہنر سکھادیا جائے وہ ایک دن میں بہت سا پیسہ کما سکتا ہے، لاہور میں بارش آئی شہباز شریف کمرے میں چھپ کیا،سندھ اور پنجاب کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پختونخوا کا بلدیاتی نظام چاہیے، پختونخوا میں ایک ارب 18کروڑ درخت اگائے گئے ،فضل الرحمان نے اپنے لئے بہت کیا کشمیریوں کیلئے کیا کیا؟جو میں بولتا ہوں وہ شہباز شریف بولنے لگ جاتا ہے۔ جمعہ کو دیر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن تھا اور ہے، سارا پاکستان فیصلے کا انتظار کر رہا ہے، عوام بتائیں منی لانڈرنگ کیا ہوتی ہے؟قوم کا سب سے بڑا ڈرامے باز شہباز شریف ہے، 6بار شریف برادران نے پنجاب میں حکومت کی ہے، قوم تب ترقی کرتی ہے جب انسانوں پر پیسہ خرچ کیا جائے، ایک آدمی کو مزدوری کی جگہ ہنر سکھادیا جائے وہ ایک دن میں بہت سا پیسہ کما سکتا ہے، ایک ہنر مند انسان ایک دن میں اتنا کما سکتا ہے، جو ایک مزدور 6ماہ میں کماتا ہے، سنگاپور نے ترقی کی کیوں کہ ان کی حکومت نے اپنی عوام پر خرچ کیا، آج شہباز شریف کہتا ہے اب سڑکوں پر نہیں انسانوں پر خرچ کروں گا، 50سالے پہلے ہماری صنعتی پیداوار 4ایشین ٹائیگرز سے زیادہ تھی، آج ہم نیچے جا رہے ہیں اور لوگ اوپر جا رہے ہیں، کرپشن کی وجہ سے ہمارا ملک پیچھے رہ گیا ہے، ہمیں زرداری اور نواز شریف جیسے کرپٹ حکمران ملے ہیں،

عوام کے پیسے سے یہ لوگ اربوں پتی بن بیٹھے ہیں، آج ہماری اوسط آمدنی مشکل سے 1500ڈالر ہے، پہلے کوئی ادارہ طاقتوروں کو نہیں پکڑ سکتا تھا، میری جنگ ان کرپٹ لوگوں کے خلاف تھی،ہماری ایکسپورٹ ہانگ کانگ کے برابر تھی، آج عوام اس طرح ہمارا ساتھ دے رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم نے عوام کی خدمت کی ہے، لاہور میں بارش آئی شہباز شریف کمرے میں چھپ کیا،عوام کے سامنے آنے سے ڈر رہے تھے،

آپ نے عوام کیلئے کیا کیا؟ کے پی کے کی پولیس کا نظام تمام صوبوں سے بہتر ہے، کے پی کے کے تعلیم کا نظام تمام صوبوں سے بہتر ہے، ہم نے ہیلتھ کے نظام میں انقلاب لانے کیلئے ہیلتھ کارڈ بنوائے، شہباز شریف چھوٹے چھوٹے کمروں میں جلسیاں کرتا ہے، اسحاق ڈار کے بچے بھی ارب پتی ہیں، سندھ اور پنجاب کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پختونخوا کا بلدیاتی نظام چاہیے، پختونخوا میں ایک ارب 18کروڑ درخت اگائے گئے ،

جماعت اسلامی کے لوگو جب آپ لوگوں سے ووٹ مانگنے جائو گے تو وہ آپ سے پوچھیں گے کہ فضل الرحمان کو ڈیزل کیوں کہتے ہیں تو آپ اس کا کیا جواب دو گے، فضل الرحمان نے اپنے لئے بہت کیا کشمیریوں کیلئے کیا کیا؟جو میں بولتا ہوں وہ شہباز شریف بولنے لگ جاتا ہے۔اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں‘ پانامہ کیس کا کریڈٹ بھی پی ٹی آئی کو جاتا ہے۔

جمعہ کو عمران خان نے پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں پانامہ کیس کا کریڈٹ بھی پی ٹی آئی کو جاتا ہے۔ جبکہ ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں سزا کے ساتھ لوٹا ہوا پیسہ وطن واپس آئے‘ ‘ طاقتور افراد کے احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ جمعہ کو فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ چاہتے ہیں سزا کے ساتھ لوٹا ہوا پیسہ وطن واپس آئے۔ دیکھنا ہوگا لوٹے ہوئے تیس ہزار کروڑ کیسے واپس لائے جائیں گے۔ پانامہ کیس کا کریڈٹ تحریک انصاف کو جاتا ہے طاقتور افراد کے احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…