اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے اور نواز شریف کو مرکزی ملزم قرار دیتے ہوئے احتساب عدالت نے 10سال قید ، 8ملین پائونڈ جرمانہ کرتے ہوئے ایون فیلڈ پراپرٹی ضبط کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 7سال قید بامشقت کیساتھ 2ملین پائونڈ جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ کیلبری فونٹ کی عدالت
میں پیش کی گئی دستاویز کو جعلی قرار دیتے ہوئے احتساب عدالت نے مریم نواز کو ایک سال قید بامشقت کی اس معاملے پر سزا سنائی ہے۔ دوسری جانب ان کے شوہر کیپٹن صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر نا اہل ہو چکے ہیں اوروہ اب الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔