مانسہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر آج ایوان فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 3:30بجے سنائیں گے ۔ ایسے موقعے پر نواز شریف اپنی صاحبزادی اور بیٹوں کے ہمراہ اس وقت ایون فیلڈ میں موجود ہیں ۔ جبکہ کیپٹن(ر)صفدر اپنی حلقے میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں ۔ نجی ٹی وی کے معروف و سینئر تجزیہ نگار صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر اس وقت مانسہرہ میں موجود ہیں
اور انتخابی میں مہم میں مصروف ہیں ۔ ان کی عدالت پیشگی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کیپٹن صفدر نے اپنے ووٹر ز کو بتایا ہے کہ مجھے پیر صاحب نے بتا دیا ہے کہ ’’ صفدر بچے تو بری ہو جائے گا ‘‘ ۔ یاد رہے کہ ایون فیلڈریفرنس کا فیصلہ آج 12:30پر سنایا جانا تھا جسے موخر کر کے 3 بجے کیا گیا جبکہ اب تازہ ترین میڈیا اطلاعات کے مطابق فیصلہ ایک بار پھر موخر کر کے 3:30پر سنایا جائے گا۔