پاکستان میں اب ڈیمز بننے سے کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ ۔۔! چیف جسٹس نے ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

6  جولائی  2018

اسلام آباد(آئی این پی ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیمز کے لیے جمع فنڈز کسی کو کھانے نہیں دیں گے،ڈیمز کی تعمیر کے لیے قوم کے بچے پیسے جمع کرکے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں،ہر گھنٹے ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہونے سے پتا چلتا رہے گا کہ کتنے پیسے جمع ہوئے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان نے ایک کیس کے دوران ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز سے متعلق ریمارکس دیئے کہ ہم نے ڈیمز کے لیے فنڈز کی اپیل کر رکھی ہے،

ڈیمز کی تعمیر کے لیے قوم کے بچے پیسے جمع کرکے دے رہے ہیں، ہم ڈیمز فنڈز میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور سپریم کورٹ کے ججز بھی فنڈز دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیمز کے لیے جمع فنڈز کو کسی کو کھانے نہیں دیں گے، اس پر پہرا دیا جائے، یہ نہیں ہونے دیں گے کہ کمیشن کیلوگ ان فنڈز سے گاڑی اور گھر خرید لیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ڈیمز سے متعلق ہر گھنٹے بعد اپ ڈیٹ کی جائے گی، ہر گھنٹے ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہونے سے پتا چلتا رہے گا کہ کتنے پیسے جمع ہوئے، اسٹیٹ بینک کو بھی اپنی ویب سائٹ پر یہ معاملہ اٹھانے کا کہا ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں جب کہ سپریم کورٹ نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز کی غرض سے جو اکا ئونٹ بنایا ہے اس کا ٹاٹئل اور نمبر یہ ہے۔(اکانٹ ٹائٹل))DIAMER BASHA AND MOHMAND DAM FUND (اکانٹ نمبر )account No.03-593-299999-001-4۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…